تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اخبارالاحرار

سیدمحمدکفیل بخاری کا دورۂ قصور
لاہور(4جنوری)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سیدمحمد کفیل بخاری گزشتہ روز لاہور پہنچے ۔انہوں نے قطبہ سٹاپ مسجد حسن بن علی دیپالپور روڈقصور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کیا اوربعد نماز عشاء جامع مسجد رحمانیہ اندرون کوٹ فتح دین خان قصورمیں درس ختم نبوت ارشادفرمایا ۔
قائداحرارکی قادیانی ریشہ دوانیوں کیخلاف بیداری کی ہدایت
لاہور(4جنوری)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ حضر ت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ‘ اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور خطباء عظام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ آج نماز جمعۃالمبارک کے اجتماعات میں مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں اور عوام الناس کو امریکی تسلط و غلبے سے نجات کے لئے بیدار کریں۔ انہوں نے اپنی جماعت کی ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نماز جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں بالادست قوتوں کی طرف سے کمزور اقوام پر ہونے والے عالم گیر ظلم پر صدائے احتجاج بلند کریں ،قادیانی ریشہ دوانیوں کیخلاف رائے عامہ کو بیدار کرنے کا اہتمام کریں ۔

سرظفراﷲ نے پاکستان کو امریکی کیمپ میں دھکیلاتھا:قائداحرار
لاہور(5جنوری)مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے امریکی صدر کی دھمکیوں کے جواب میں پاکستانی سیاسی اورعسکری قیادت کے مؤقف کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان بننے کے بعد اس وقت کے وزیر خارجہ آنجہانی ظفراﷲ خان نے پاکستان کو امریکی کیمپ میں دھکیلا۔جس کی سزا آج تک قوم بھگت رہی ہے ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سربراہ سید عطاء المہیمن بخاری ،پروفیسر خالد شبیر احمد ،عبداللطیف خالد چیمہ ،سید محمد کفیل بخاری ،ڈاکٹر عمر فاروق احرار،قاری محمد یوسف احرار،میاں محمد اویس اور دیگر رہنماؤں نے مختلف مقامات پر اجتماعات جمعۃ المبارک اور اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم امریکہ اور بالا دست قوتوں سے یک طرفہ تعلقات پر نظرثانی کریں اور قوم کو امریکی وصہیونی ایجنڈے سے باہر نکالنے کیلئے قدم اٹھائیں ۔سید محمد کفیل بخاری نے قصور میں مختلف اجتماعات سے خطاب کیا اور عقیدۂ ختم نبوت کی فضیلت اور قادیانی ریشہ دوانیوں پر روشنی ڈالی ۔مبلغ ختم نبوت مولانا سرفراز معاویہ نے جامع مسجد ختم نبوت، چندرائے روڈ لاہور میں خطبہ جمعۃ المبارک کے دوران کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ پر امت ہمیشہ اکٹھی ہوتی رہی ہے۔ آج پھر موقع ہے کہ ہم ناموس رسالت اور ختم نبوت کی مشترکہ جدوجہد پر اکٹھے ہوجائیں۔

سینئرصحافی قاضی ندیم کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت
لاہور(6جنوری)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے سینئر صحافی قاضی ندیم (92نیوز)کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ۔انہوں نے قاضی ندیم کو فون کرکے تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی ۔علاوہ ازیں مدرسہ معمورہ لاہور اور دارالعلوم ختم نبوت چیچہ وطنی میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعائے مغفرت کرائی گئی ۔

امیرشریعت کانفرنس میں جمعیت بھرپورشرکت کرے گی :نصیر احرار
لاہور(7جنوری)جمعیت علماء اسلام لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرارنے کہا ہے کہ امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے 9مارچ کو اِیوان اقبال لاہور میں ہونے والی عظیم الشان ’’امیر شریعت کانفرنس‘‘میں جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن اور جمعیت پنجاب کے امیر ڈاکٹر عتیق الرحمن خصوصی شرکت وخطاب کریں گے۔ مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی دفتر نیومسلم ٹاؤن لاہور میں مجلس کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس سے ملاقات کے بعد انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن 9مارچ کو امیر شریعت کانفرنس،10مارچ کو بادشاہی مسجد میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں بھر پور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیر شریعت ،احراراور ختم نبوت آپس میں لازم وملزوم ہیں اور یہ تینوں عنوانات آپس میں جڑے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سید عطاء اﷲ شاہ بخاری کے بغیر تحریک آزادی اور تحریک ختم نبوت کی تاریخ نامکمل ہے انہوں نے کہا کہ سید عطاء اﷲ شاہ بخاری کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم تحریک احرار،تاریخ احراراور تحریک ختم نبوت کے ساتھ جڑے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9مارچ کوتحریک آزادی اور تحریک ختم نبوت کے ہیرو سید عطاء اﷲ شاہ بخاری کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا خطاب تاریخی نوعیت کا ہوگا جو اَینٹی سامراج قوتوں کو یکسوئی فراہم کرے گا۔ انہوں نے احراررہنماؤں کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔

4مارچ شہداء ختم نبوت کانفرنس‘9مارچ امیرشریعت کانفرنس ہوگی
لاہور(8جنوری)تحریک آزادی اور تحریک ختم نبوت میں سید عطاء اﷲ شاہ بخاری کے کردار کے حوالے سے 9مارچ جمعۃ المبارک کو بعد نماز مغرب ایوان اقبال ایجرٹن روڈ لاہور میں ہونے والی ’’امیر شریعت کانفرنس‘‘ کے انتظامات کے لئے بنائی گئی کانفرنس رابطہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کی صدارت میں مرکزی دفتر نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ اور کانفرنس رابطہ کمیٹی کے سربراہ میاں محمد اویس نے دینی وقومی اور سیاسی رہنماؤں سے کانفرنس میں شرکت کے لئے رابطوں کی اب تک کی رپورٹ پیش کی۔ اس میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ محمد اشرف گجر اور حافظ حیدر علی نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ جمعیت علماء اسلام کی مرکزی اور صوبائی قیادت کی ہدایت پر جے یوآئی کے کارکن امیر شریعت کانفرنس میں بھر پور تعاون اور بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ سید محمد کفیل بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی رعونت اور امریکی دھمکیوں کے ماحول میں یہ کانفرنس اینٹی سامراج قوتوں کو تقویت دے گی۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1953ء کے مارچ میں مال روڈ لاہورکو شہداء ختم نبوت کے خون سے لالہ زار کردیاگیا تھا۔ ہم مارچ کے پورے مہینے کو شہداء ختم نبوت کے نام سے منسوب کرتے ہیں۔ امسال بھی مارچ میں ملک بھر میں شہداء ختم نبوت کانفرنسوں کا جوش وخروش کے ساتھ انعقاد کیا جائیگا ۔میاں محمداویس نے بتایا کہ4مارچ کو لاہور میں سالانہ شہداء ختم نبوت کانفرنس ہوگی جس میں تمام مکاتب فکر کے سرکردہ رہنما شرکت وخطاب کریں گے۔ اجلاس میں مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب ناظم قاری محمد یوسف احرار،ڈاکٹر انیف کاشر ،مولانا تنویرالحسن احرار،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر،شبان ختم نبوت کے رہنما مولانا شفیع الرحمن،قاری محمد قاسم ،خواجہ محمد ایوب بٹ،ڈاکٹر محمد آصف ،محمد آصف جمیل،محمد صفوان یوسف،محمد قاسم چیمہ ،مہر اظہر حسین وینس،عبدالغنی،حافظ حیدر علی، مولانا محمداشرف گجر ،محمد سرفراز معاویہ،چوہدری ثاقب افتخار،محمد زبیر،محمد اسدجہانگیراور دیگر نے شرکت وخطاب کیا۔اجلاس میں کانفرنس کیلئے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کی اصولی منظوری دی گئی اور طے پایا کہ فروری اور مارچ کے مہینوں میں شعور ختم نبوت بیدار کرنے کیلئے ملک گیر مہم چلائی جائے گی۔ بعد ازں مجلس احراراسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے پریس بریفنگ میں اس امر پرخوشی کا اظہار کیا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نے سال2018ء کو شعور ختم نبوت کے طورپر منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک اس اعلان کی عملی صورت سامنے نہیں آئی انہوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور سے مطالبہ کیا کہ وہ اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مناسب اقدام کرے۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ حلف نامے میں ترمیم کے ایشو پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے مناسب مؤقف اختیار کیا تھا اب وزیر اعلیٰ پنجاب نے علماء کنونشن میں ناموس رسالت اور ختم نبوت کے حوالے سے جن جذبات کا اظہار کیا ہے وہ قابل ستائش ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ابوبکر سمیت تمام قادیانیوں کو اہم اور کلیدی عہدوں سے علیحدہ کیا جائے اور قانون امتناع قادیانیت پر مؤثر عمل درآمد کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 9مارچ کا ایوان اقبال لاہورمیں ہونے والی’’ امیر شریعت کانفرنس‘‘ دوررس اثرات کی حامل ہوگی اور تحریک ختم نبوت کو آگے بڑھانے کا موجب ہوگی ۔

افضل حق معاشی وسیاسی مساوات کے علمبردارتھے:احراررہنما
لاہور(8جنوری)مفکر احرارچودھری افضل حق ؒ کے ’’یوم وفات‘‘کے حوالے سے مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ ،ڈاکٹر شاہد کاشمیری ،میاں محمد اویس ،مولانا تنویرالحسن احرار،ڈاکٹرمحمد آصف،قاری محمد قاسم اورمحمد قاسم خالد نے کہا ہے کہ چودھری افضل حق سیاسی ومعاشی،مساوات کے علمبردار تھے ،انہوں نے کہا کہ پسے ہوئے طبقات کی محرومیوں کو دُور کیے بغیر ملک میں استحکام اور معاشرے میں بغاوت ختم نہیں ہوسکتی۔علاوہ ازیں دفتر احرارلاہور میں چودھری افضل حق کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔

انٹرنیشنل ختم نبوت اوردیگر شخصیات کا امیرشریعت کانفرنس کا خیرمقدم
لاہور(8جنوری)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رابطہ سیکرٹری قاری محمد رفیق وجھوی نے 9مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی’’ امیر شریعت کانفرنس ‘‘کا پر جوش خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کی قیادت اور کارکن امیر شریعت کانفرنس میں بھر پورشرکت کرکے سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ کی تحریک آزادی اور تحریک ختم نبوت میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور مجلس احراراسلام کی جدوجہد کے ساتھ یک جہتی کا اظہار بھی کیا جائیگا اور یہ وقت کی ضرورت بھی ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز مرکزی دفتر احرارنیومسلم ٹاؤن لاہور میں مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔علاوہ ازیاں ممتاز عالم دین مولانا راؤعبدالنعیم نعمانی اور کئی دیگر شخصیات نے عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات کرکے 9مارچ کی امیر شریعت کانفرنس میں شرکت وتعاون کا یقین دلایا ۔علاوہ ازیں مسجد قبا افتخار پارک ہربنس پورہ لاہور میں ممتاز عالم دین مولانا سعید الرحمن ہزاروی کی صدارت میں منعقدہ تحفظ ختم نبوت کے اجتماع سے مجلس احراراسلام کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا تنویر الحسن نے خطاب کیا۔ سید محمد کفیل بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے تحفظ نامو س رسالت اور عقیدہ ختم، نبوت کے حوالے سے جن جذبات کا اظہار کیا گیا ہے، ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ساتھ ہی وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس حوالے سے کیے گئے وعدوں کا پاس بھی کریں اور امتناع قادیانیت کے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ابوبکر خدا بخش کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے منصب سے ہٹایا جائے۔ بعدازاں مولانا راؤ عبدالنعیم نعمانی کی طرف سے دیے گئے عشائیہ میں سید محمد کفیل بخاری،عبداللطیف خالد چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نامساعد حالات میں بھی تحریک ختم نبوت کو پوری قوت سے جاری بھی رکھا جائیگا اور سبوتاژ بھی نہیں ہونے دیا جائیگا۔ عشائیہ کی اس تقریب کے تما م شرکاء نے ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ حکومت ختم نبوت کے قوانین کے حوالے سے امریکی و عالمی دباؤ کو مسترد کرنے کا باضابطہ اعلان کرے ایک اور قرارداد میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے 2018ء ’’شعور ختم نبوت ‘‘کے سال کے طور پر منائے جانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا اور کہا گیا کہ اس سلسلے میں وفاقی وزیر مذہبی امور کا اعلان تو خوش آئند ہے لیکن ابھی تک نہ تو اس کا نوٹیفکیشن آیا ہے اور نہ مرکزی سطح پر کوئی سرگرمی نظر آئی ہے ۔لہٰذا وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اس بابت فوری طور پر کئے گئے اعلان پر عمل درآمد کرائیں۔ عشائیہ تقریب کے تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہا رکیا کہ وہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔اور9مارچ کو ایوان اقبال لاہور ،10مارچ کو بادشاہی مسجد لاہور اور 11مارچ ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی فقیدالمثال کانفرنسوں میں بھر پور شرکت کریں گے ۔اس موقع پر شرکاء تقریب نے سہ روزہ کانفرنسوں کو انتہائی نیک شگون قراردیا اور کہا کہ یہ کانفرنسیں ان حالات میں امت مسلمہ میں جذبہ و حوصلہ پیدا کرنے کا سبب بنیں گی ۔

تحریک ختم نبوت بہرصورت جاری رہیگی:زاہدالراشدی ‘عبداللطیف
لاہور(15جنوری)مجلس احراراسلام پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس مرکزی دفتر نیومسلم ٹاؤن لاہور میں احرارکے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس،قاری محمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم بلوچ،محمد قاسم چیمہ ،قاری محمد صفوان یوسف ،مہر اظہر حسین وینس اوراسعدجہانگیرایڈووکیٹ نے شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وسطی اور اَپر پنجاب کے اضلاع کے ذمہ داران کا دوروزہ تربیتی کنونشن 3,4فروری ہفتہ،اتوار کو لاہور میں ہوگا ۔جبکہ 4مارچ کو یوم شہداء ختم نبوت 1953ء منایا جائے گا،تحریک مقدس ختم نبوت مارچ 1953ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں شہداء ختم نبوت کانفرنسز کا انعقاد ہوگا ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ موجودہ مصائب ، پریشانیوں اور سیاسی محاذآرائیوں کا سبب یہ ہے کہ ہم نے قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ سے مجرمانہ انحراف برتا ،جومسلسل اَب تک جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کی شق کو چھیڑنے والے دنیا وآخرت میں رسوا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وعدوں اور معاہدات سے مسلسل بد عہدی کررہی ہے اور موجودہ لیگی حکمرانوں کی رسوائی وذلت کی وجہ بھی یہی ہے کہ وہ دینی معتقدات کو نشانہ بنارہے ہیں اورقادیانیوں کو نواز رہے ہیں ۔میاں محمد اویس نے اجلاس کو بتایا کہ 9مارچ جمعۃ المبارک کو ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی ’’امیر شریعت کانفرنس‘‘کے سلسلہ میں رابطے اور دعوتی مہم تیز کی جارہی ہے اور یہ کانفرنس استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔قاری محمد یوسف احرارنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت قادیانیت کو بریک لگانے کی بجائے اسے مزید نواز رہی ہے۔ جس کی تازہ مثال ابوبکرخدا بخش جیسے سکہ بند قادیانی کو مزید پرموٹ کرنا ہے ۔اجلاس کی قراردادوں میں سانحہ قصور کی تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کیاگیا اور کہا گیا کہ حکومت اور تفتیشی ٹیمیں عوام کے جذبات ٹھنڈے کرنے کیلئے وقتی اعلانات کررہی ہیں۔ جبکہ اس سلسلہ میں ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کی ضرورت ہے ،اجلاس میں کہا گیا کہ اسلامی سزاؤں کے قوانین نہ ہونے اور موجودہ قوانین پر عمل درآمدنہ ہونے کہ وجہ سے جنسی درندگی جیسے دلخراش واقعات میں بے حد اضافہ ہورہا ہے ۔علاوہ ازیں پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی اور مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے تحریک ختم نبوت کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے ملاقات کی ،ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں دونوں رہنماؤں نے کہاہے کہ تحریک ختم نبوت کے تسلسل کو جاری رکھاجائیگا اور کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ 9مارچ کو ایوان اقبال میں امیر شریعت کانفرنس ،10مارچ کو بادشاہی مسجد میں ختم نبوت کانفرنس اور 11مارچ کو ایوان اقبال میں انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کانفرنس اپنے دُوررس اثرات مرتب کریں گی اور دینی قوتوں کا حوصلہ بڑھانے کا سبب بنے گی ۔

مولانا عبدالرؤف مکی کی دفتر احرارآمد‘امیرشریعت کانفرنس کی تائید
لاہور(16جنوری )انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مرکزیہ مولانا عبدالرؤف مکی(مکہ مکرمہ)نے گزشتہ روز مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی دفتر نیومسلم ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا اور مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم اوردیگر سے تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رابطہ سیکرٹری قاری محمد رفیق وجھوی ،مولانا عبداﷲ مدنی ،مجلس احراراسلام کے نائب ناظم اعلیٰ قاری محمد یوسف احرار،قاری محمدقاسم ،مولانا ذیشان ،قاری شہزاد رسول ،مہراظہر حسین وینس اور دیگر بھی موجود تھے ۔مولاناعبدالرؤف مکی نے اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجلس احراراسلام کی قیادت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ‘،سید محمد کفیل بخاری،عبداللطیف خالد چیمہ اور دیگر راہنماؤں کو اِس بات پر خراج تحسین پیش کیا کہ ان حضرات نے اکابر احرارکی طرزکو اِستقامت کے ساتھ زندہ رکھا ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ امیرشریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ نے تحریک آزادی اور تحریک ختم نبوت میں جو خدمات سرانجام دی ہیں ،وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے انہوں نے اپنی زندگی کو وقف کردیا تھا،آج جتنی بھی جماعتیں اس مشن پر کام کررہی ہیں، یہ سب حضرت امیرشریعتؒ ہی کافیض ہے اور یہ ان کے لئے صدقہ جاریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیرشریعت کی حیات مبارکہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ہم اپنے اکابر کے نقش قدم پر چل کر قادیانیت کا تعاقب اور ان کو دعوت حق کا فریضہ اداکرتے رہیں گے۔ انہوں نے9مارچ کوایوان اقبال لاہورمیں ہونے والی’’ امیر شریعت کانفرنس ‘‘کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے اس کی کامیابی کی دعا کی۔میاں محمد اویس نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالتؐ ہمارے دین کی اساس ہے ۔اس پر کوئی بھی مسلمان کمپرومائز نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام پر نہ لانااس شک کو تقویت دے رہا ہے کہ حکومت نے جان بوجھ کر اس مسئلہ کو چھیڑا جوکہ بیرونی ایجنڈا تھا جو مسلم لیگ ن کی حکومت کے ذریعے پایۂ تکمیل تک پہنچایا جاناتھا، لیکن الحمدﷲ پاکستان کے عوام نے بروقت ایکشن لے کربیرونی اور قادیانی سازش کو ناکام بنا دیا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی ذلت ورسوائی کی اصل وجہ بھی یہی ہے ۔قاری محمد یوسف احرارنے اس موقع پر کہا کہ پنجاب حکومت قادیانیوں کو نوازنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے ۔جس کی تازہ مثال ابوبکر خدابخش جیسے خطرناک اور سکہ بند قادیانی کو اَہم پوسٹ پر لاکر بٹھانا ہے ۔قبل ازیں مولانا عبدالرؤف مکی ،قاری محمد رفیق وجھوی اور دیگر رہنما جب دفتر احرار پہنچے تو احراررہنماؤں نے ان کاپرجوش خیر مقدم کیا ۔ قاری محمدرفیق وجھوی نے بتایا کہ 11مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں انٹر نیشنل ختم نبورت کانفرنس میں بھی تمام مکاتب فکر کے سرکردہ رہنما شرکت وخطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ 9مارچ کو ایوان اقبال لاہورمیں امیر شریعت کانفرنس10مارچ کوبادشاہی مسجدمیں ختم نبوت کانفرنس اور 11مارچ کوایوان اقبال لاہورمیں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنت کانفرنس یعنی تین دن لاہور میں کانفرنسوں کا ایسا سہ روزہ ہوگا ،جس سے پوری دنیا کو تحفظ ختم نبوت کا پیغام جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے مشن کی بنیادی جماعتیں نامساعد حالات کے باوجود اَپنے مشن کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں اور قادیانی ریشہ دوانیوں کو پوری طرح بھانپ کر ان کا سدباب کر نا ہمیں ورثے میں ملا ہے اور یہ سب کچھ حضرت امیر شریعت سید عطا ء اﷲ شاہ بخاری کی جماعت کا فیض ہے کہ ہم اس محنت کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔

ناموسِ رسالت پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے:میاں محمداُویس
لاہور(17جنوری)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے لیکن حضور ﷺ کی عزت و نامو س پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔ حرمت رسول پرکسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ نبی اکرمﷺ آخری نبی ہیں، اسے تمام مسالک ومذاہب مکمل طور پر تسلیم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نبی اقدس کی حرمت اور ان کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے عناصر کا محاسبہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام مخالف قوتوں کے ایما ء پر ختم نبوت قانون میں تبدیلی کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں۔سیاستدانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکول و کالج کے لیول پر لوگوں کو عقیدہ ختم نبوت کی تعلیم دینا انتہائی ضروری ہے۔ تاکہ باطل قوتیں ان کو گمراہ نہ کرسکیں۔ جہالت کی انتہا ہے کہ سیاستدان اپنے مفادات کی خاطر دین اسلام کے دشمنوں کے آلہ کار بن جاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اسلام جو کہ اﷲ کا پیارا دین ہے۔ اس کو عام کر نے کیلئے دنیا کے ہر کو نے میں جا کر ختم نبوت کا پیغام دینا ہے اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔

سیاسی عدم استحکام اقتدار کی جنگ کا شاخسانہ ہے:کفیل بخاری
لاہور(18جنوری)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام اور سیاسی انتہاپسندی محض اقتدار کی جنگ کا شاخسانہ ہے اور یہ سب کچھ اس لیے ہورہا ہے کہ یہاں ہر کوئی اپنی جنگ’’خود‘‘نہیں لڑ رہا ۔اگر ہم بیرونی قوتوں اور مفاد کی جنگ نہ لڑتے تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا وہ گزشتہ روز مرکزی دفتر احرارنیومسلم ٹاؤن لاہور میں اپنی جماعت کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس سے میاں محمد اویس ،قاری محمد قاسم بلوچ اور ڈاکٹر محمد آصف نے بھی خطاب کیا ،اجلاس میں میاں محمد اویس نے 9مارچ جمعۃ المبارک کوایوان اقبال ایجرٹن روڈ لاہور میں ہونے والی ’’امیر شریعت کانفرنس‘‘کے حوالے سے اب تک کی رپورٹ پیش کی،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ,3 4فروری کو وسطی پنجاب اور اپر پنجاب کے علاقائی ذمہ داران کا تربیتی کنونشن لاہور میں ہوگا اجلاس کے بعد سید محمد کفیل بخاری نے جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا اور حضرت مولانا فضل الرحیم کو9مارچ کی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ بعدازاں سید محمد کفیل بخاری نے انٹرنیشنل ختم نبوت لاہور کے زیر اہتمام قاری محمد رفیق وجھوی کی میزبانی میں دارالکفالہ ریوارز گارڈن لاہور میں ختم نبوت کورس کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توحید کے بعد دوسرابڑا عقیدہ ختم نبوت کا عقیدہ ہے۔ جس پر پورے دین کی عمارت قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے بغیر پاکستان کا بیانیہ مکمل نہیں ہوتا ،وحدت امت کی علامت ختم نبوت ہے،ختم نبوت کے محاذپر کام کرنا عین عبادت ہے۔ہم جنابِ نبی کریم ﷺ کے بعد ہر مدعی نبوت کو واجب القتل سمجھتے ہیں اور یہ فیصلہ اﷲ اور اﷲ کے رسول ﷺکا ہے۔ جس پر خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے عمل کرکے دکھایا اور ہمیں خلافت صدیقی نے ہی بتایاکہ ریاست ہی ایمان وعقیدے کی بنیاد پر شہریوں کے ایمان وکفر کا فیصلہ کرتی ہے اور یہ ریاست کا حق بھی ہے اور ریاست کی ذمہ داری بھی۔انہوں نے کہا کہ مجلس احراراسلام برصغیر میں ختم نبوت کی بانی جماعت ہے اور ہم نے عقیدے کی اس جنگ کو کبھی سیاسیات کے لئے استعمال نہیں کیا اور نہ ہم یہ کسی کو حق دیں گے کہ وہ عقیدہ ختم نبوت کو سیاسی اقتدار کے لئے استعمال کرے ۔سید محمد کفیل بخاری نے واضح کیا کہ ہم تحریک ختم نبوت کے اہداف حاصل کرنے تک اس کی اس پر امن جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔

ِ’’پیغام پاکستان‘‘ سلامتیٔ پاکستان کا ضامن ہے :قاری یوسف احرار
لاہور(20جنوری) مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس اور قاری محمد یوسف احرارنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیغام پاکستان سلامتی پاکستان کا ضامن ہے۔ پیغام پاکستان سے فرقہ واریت کے خاتمے میں مدد ملے گی، حکومت اور فوج مبارک باد کے مستحق ہیں ۔پاکستان کی سلامتی کیلئے علماء نے بھی مخلصانہ کوششیں کیں جو کہ لائق تحسین ہیں ۔دشمنانِ اسلام و پاکستان کے تمام مکروہ عزائم کوخاک میں ملا دیں گے،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے امریکی تسلط اور پالیسیوں کو ترک کرنا ہوگا اور قادیانیوں کو آئین کے دائرے میں لانا ہوگا ، یہ ملک کلمہ اسلام کے نفاذ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا، لیکن قیام ملک سے اب تک حکمرانوں نے اصل مقصد اور بانی پاکستان کے ویژن سے انحراف بلکہ غداری کی ہے ،انہوں نے کہا کہ آج بھی ہمارے ایٹمی اثاثوں پر امریکہ اور یہودیوں کی نظر ہے اور قادیانیوں کے ذریعے ملک کو عدم استحکام کی طرف بڑھایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرز اغلام احمد قادیانی نے نبوت کا دعویٰ کرکے برٹش ایمپائر کے مذموم مقاصد کی تکمیل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن امت کی بیداری مغزقیادت اورتمام مکاتب فکر کی مشترکہ جدوجہد کے نتیجے میں قادیانیت ناکام ہوئی اور پوری دنیا پر قادیانیوں کا کفروارتداد بے نقاب ہوگیا ،انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کا رُخ قادیانی دہشت گردی کی طرف موڑا جائے اور چناب نگر میں کراچی طرز کا آپریشن کیا جائے۔ قادیانی اپنی آئینی ومتعینہ حیثیت تسلیم نہ کرکے آئین اور قانون سے بغاوت کررہے ہیں اور ریاست کو چیلنج کررہے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے قادیانیوں کو قانون کا پابند بنائیں اور امتناع قادیانیت ایکٹ پر چناب نگر سمیت ملک بھر میں عمل درآمد کرایا جائے۔قاری محمد قاسم بلوچ نے بتایا کہ 9مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہونے والی امیر شریعت کانفرنس کے سلسلے میں مختلف مکاتب فکر کی مذہبی وسیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں سے رابطے مکمل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ نے تحریک آزادی اور تحریک ختم نبوت میں جوکردار ادا کیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،سید عطاء اﷲ شاہ بخاری کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احراراسلام استعماری قوتوں اور قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں کو بے نقاب کرتی رہے گی۔ ختم نبوت کے نام پر کسی کوسیاست کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور نہ ہی یہ ہونے دیں گے ۔ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے ۔اس کاز پر کام کرنی والی تمام جماعتیں ہماری حلیف ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کو جلدازجلد منظر عام پر لایا جائے اس کو منظر عام پر نہ لاکر حکومت اپنی بدنیتی کو تقویت دے رہی ہے ۔

ظفرالحق کمیٹی رپورٹ منظر عام پر نہ لاناباعث تشویش ہے:ناظم اعلیٰ
لاہور(21جنوری)مجلس احراراسلام پاکستا ن کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک ختم نبوت کی جماعتوں نے ہمیشہ عدم تشددکی پالیسی اختیار کی ہے اور ہم اب بھی آئینی وقانونی دائرے میں رہتے ہوئے تحریک ختم نبوت کو آگے بڑھائیں گے ۔پر تشدد کارروائیوں سے کاز کو فائدے کی بجائے نقصان کا احتمال ہے ۔مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حلف نامے کے حوالے سے راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام پر نہ لانا تشکیک وتشویش کا موجب بن رہا ہے ۔قادیانیت نوازی کے حوالے سے 1953ء سے لے کر آج تک مسلم لیگ کا کردار ختم نبوت کے حوالے سے انتہائی داغدار ہے۔1953ء کے دس ہزار شہداء کا مقدس خون مسلم لیگ کے سر ہے۔ مسلم لیگ کفارہ ادا کرنے کی بجائے قادیانیت کو باقاعدہ پرموٹ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سول اور فوج کے کلیدی،حساس اور اہم عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹایا نہیں جاتا ،ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا اور نہ ہی پیغام پاکستان کے مقاصد پورے ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان کے ذریعے جو قومی بیانیہ مرتب کرنے کی بات کی گئی ہے، ہم اس کی تائید کرتے ہیں لیکن مقتدر قوتوں سے یہ پوچھنا بھی چاہتے ہیں کہ ملک میں قرآن وسنت کے نظام کے نفاذمیں جو رکاوٹیں ہیں، ان کو کیسے دور کیا جائیگا اور قیام پاکستان کے اصل مقصد قرآن وسنت کانظام نافذنہ ہونے کی وجوہات سامنے کیسے لائی جائیں گی اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کیسے اور کب کیا جائے گا۔

امیرشریعت کانفرنس :ممتازرہنماؤں سے رابطے ‘انتظامات مکمل
لاہور(22جنوری)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہاہے کہ سید عطاء اﷲ شاہ بخاری ؒ نے تحریک آزادی اور تحریک ختم نبوت میں جو کردار ادا کیا تھا ،وہ ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری کا ختم نبوت کے حوالے سے کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ 9مارچ کو ایوان اقبال لاہورمیں منعقد ہونے والی امیر شریعت کانفرنس کے دورس اثرات مرتب ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کے حوالے سے تیاریاں زورشور سے جاری ہیں اور اس حوالے سے مختلف مکاتب فکر کی مذہبی وسیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں سے رابطے ہوچکے ہیں۔کانفرنس امیرمرکزیہ مجلس احراراسلام پاکستان پیر جی سیدعطاء المہیمن بخاری کی زیر سرپرستی منعقد ہورہی ہے ۔اس کانفرنس کے مہمان خصوصی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان بیانیہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسے پارلیمنٹ سے منظور کرکے فی الفور قانونی حیثیت دے دی جائے۔ پیغام پاکستان ملک سے بدامنی وفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ایک اچھی پیش رفت ہے ۔حکمران اگر مخلص ہیں تو قوم اور ملک کی اس ضرورت کو اہمیت دیتے ہوئے پہلی فرصت میں اسے پارلیمنٹ سے منظور کراکر قانونی حیثیت دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی اور فرقہ واریت کیخلاف قومی بیانیہ کو گھرگھر پہنچانے کی ضرورت ہے۔ قوم دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائے، انہوں نے کہاکہ یہ مملکت خداداد ایک آزاد ریاست ہے۔ یہاں قرآن وسنت کا قانون لاگو کیا جانا چاہئے ۔

تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے تحریک التوا کا خیرمقدم
لاہور(23جنوری)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے تحریک انصاف کے ایم این اے مراد سعید کی جانب سے ختم نبوت قانون میں ترمیم کی تحقیقاتی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے لئے قومی اسمبلی میں تحریک التو اجمع کرانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس انتہائی اہمیت کے حامل اور حساس نوعیت کے مسئلے پر حکومت جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ جس سے حکومت کی بدنیتی عیاں ہوتی چلی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے قادیانیوں کی پشت پناہی کرکے خود اپنی ساکھ کو خراب کیاہے۔ قانون تحفظ ختم نبوت میں ترمیم عالمی کفریہ ایجنڈے کی پشت پناہی کے ساتھ ملکی خفیہ ہاتھ کارفرما تھے۔ مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہ کہاکہ اصل چیز حکومتی شخصیات کی طرف سے ختم نبوت پر ایمان ویقین اور قادیانیوں کے کفرکا اعلان نہیں بلکہ اصل چیز وہ پالیسی ہے، جس سے قادیانیت نوازی ٹپکتی ہوئی نظر آرہی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت مختلف اداروں میں قادیانی اثرو رسوخ بڑھ چکا ہے۔ جس کی وجہ سے قادیانی ملکی پالیسیوں پر اثر انداز ہوجاتے ہیں اور جب بات کی جاتی ہے تو حکمران اور مقتدر حلقے قادیانیت نوازی پر مبنی ان پالیسیوں کو بدلنے اور مسلمانوں کے جذبات کے مطابق ڈھالنے کی بجائے کہتے ہیں کہ’’ ہماراتو عقیدہ ختم نبوت پر پختہ یقین ہے اور ہم تو قادیانیوں کو کافر سمجھتے ہیں۔ ‘‘اس پر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ اِسی کو کہتے ہیں سوال گندم جواب چنا ۔

امیرشریعت کانفرنس اہم سنگ میل ثابت ہوگی
لاہور(23جنوری)مجلس احراراسلام لاہور سمن آباد ٹاؤن کا اجلاس سمن آباد کے صدر قاری عبدالعزیز کی زیر صدارت جامعہ فتحیہ میں منعقد ہوا ،اجلاس میں میاں محمد اویس ،قاری محمد قاسم بلوچ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر،قاری محمد اکرم ،مولانا ٰذیشان انجم،مولاناآصف جمال،قاری عبدالواحد،قاری محمد ابراہیم ،قاری اویس فاروق،قاری گوہر خان،حافظ اسد،قاری محمد سعید کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری عبدالعزیز نے کہا کہ 9مارچ کوایوان اقبال میں منعقد ہونے والی امیر شریعت کانفرنس میں ختم نبوت کے محاذ پر کام کرنے والی جماعتوں اور افراد کو لائحہ عمل دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سید عطاء اﷲ شاہ بخاری ؒکی تحریک آزادی اور ختم نبوت میں قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ آج بھی سید عطاء اﷲ بخاری کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔میاں محمد اویس نے کہا کہ کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے کام جاری ہے اور تمام امور کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو متعلقہ امور کی نگرانی کریں گی۔

آبروریزی کے مجرموں کو سرعام لٹکایاجائے :مجلس احرارلاہور
لاہور(25جنوری)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم بلوچ اور ڈاکٹر ضیاء الحق قمر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ معصوم بچیوں سے درندگی کا ارتکاب کرنے والے کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے ۔جیسا کہ ضیاء الحق کے دور میں معصوم بچے کے ساتھ درندگی کرنے والے کو مینا ر پاکستان پر پھانسی پر لٹکایا گیا تھا۔یہ ظالم کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

جرائم کا خاتمہ قرآنی وآسمانی قوانین کے نفاذہی سے ہوسکتاہے
لاہور(26جنوری)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ریمارکس کو کہ ’’ہالی وڈ فحاشی ودہشتگردی کی تربیت گاہ ،لاس اینجلس دہشتگردی کا مرکز ہے۔ ‘‘ بربنائے حقیقت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم اور جرائم گاہوں کی اصل تربیت گاہوں کی نشاندہی کرکے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حالات وواقعات کی صحیح عکس بندی کردی ہے اور اب اگر کوئی آنکھیں بند کرلے اور قانون کی حکمرانی قائم نہ کرنا چاہے تو پھر یہی صورت حال ہوگی جو قصور اور دیگر شہروں میں پید اہوئی ہے ۔مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب جرائم کرنے والوں کے سرپرست رولنگ کلا س میں شامل ہوں اور اسمبلیوں میں بیٹھے ہوں تو پھر کیاکیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرآنی واسلامی سزاؤں کو نافذ نہ کرنے کا انجام بد، ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں بلکہ بھگت رہے ہیں۔ اب بھی وقت ہے کہ مخلو ق پر انسانی قوانین آزمانے کی بجائے قرآنی وآسمانی قوانین نافذ کردیئے جائیں تو معاشرے سے نہ صرف یہ کہ جرائم ختم ہوجائیں گے بلکہ دنیا کے لئے ہم ایک نمونہ پیش کرسکیں گے ۔علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت لاہور میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب ناظم قاری محمد یوسف احرار،ملک محمد یوسف،میاں محمد اویس ،قاری محمد قاسم بلوچ،محمدایوب بٹ ،افتخاراحمد بھٹہ، مولانا راؤ عبدالنعیم نعمانی،قاری شہزاد رسول اور کئی دیگر رہنماؤں نے اپنے اپنے بیانات اورخطبات جمعۃ المبارک میں کہا ہے کہ فحش مواد نے درندگی اور عصمت دری کو فروغ دیا ہے ۔جرائم ،ڈاکے،زنا اور جنسی درندگی پر مبنی فلموں اور ڈراموں اور کلچرل شو نے انسانوں سے انسانیت نکال کر رکھ دی ہے اور جرائم کوبڑھانے میں وہ کردار ادا کیا ہے جس کا تاریخ میں کہیں نام ونشان نہیں ملتا ۔انہوں نے کہا کہ کیا یہ حقیقت نہیں کہ زینب پر درندگی اور سانحہ قصور کو میڈیا نہ اٹھاتاتو یہ کیس کب کا گم ہوچکا ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں ایک ہزار کی چوری اور کرپشن کرنے والا تو جیل میں چلا جاتا ہے اور ایک ارب کی کرپشن کرنے والا ہمارا ہیرو اور حکمران بن جاتا ہے۔ اس فرق نے معاشرے کو ذلت ورسوائی سے دوچار کررکھا ہے۔دریں اثناء مجلس احراراسلام کے رہنماؤں اور مبلغین ختم نبوت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ 9مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی’’ امیر شریعت کانفرنس ‘‘دینی قوتوں کیلئے امید کی کرن پید اکرے گی ۔سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ کی پوری زندگی پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کرنے میں گزری ۔مجلس احراراسلام نے ہمیشہ غریب اور مفلوک الحال طبقات کی نمائندگی کی ہے اور آج بھی ہم ظلم کے خلاف، مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ادھر امیر شریعت کانفرنس رابطہ کمیٹی کے نگران میاں محمد اویس نے بتایا ہے کہ مختلف دینی وسیاسی رہنماؤں اور زعماء سے رابطے تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مارچ 1953ء کی مقدس تحریک تحفظ ختم نبوت کے دس ہزار شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں شہداء ختم نبوت کانفرنسز منعقد ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک ختم نبوت کو انتخابی وسیاسی آلائشوں سے پاک رکھا جائیگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نہ تو ہم نے کوئی انڈر گراؤنڈ تحریک جاری کی اور نہ ہم تحریک ختم نبوت کے مطالبات سے دستبردار ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہماراکام قانون اور آئین کے دائرے میں ہے جو ہر حال میں جاری رکھا جائیگا۔ اس مقدس تحریک کو مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔
پیرسیالوی کے اعلان نے قوم کو مایوسی سے دوچارکیاہے:مولانا بشیرشاد
(چیچہ وطنی)جمعیت علماء اسلام کے سنیئر مرکزی نائب امیر مولانا بشیر احمدشاد نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے پیر حمید الدین سیالوی کے گھٹنے پکڑنے سے نفاذ شریعت کی تحریک کو ختم کرنا انتہائی مضحکہ خیز ہے،حکمرانوں کی چال میں خواجہ حمید الدین سیال کا تحریک نفاذ شریعت کے خاتمہ کے ا علان نے پورے پاکستان کے مسلمانوں کو مایوس کیا، تحریک نفاذ شریعت کے لیے جمعیت علماء اسلام اور دینی جماعتیں مکمل نفاذ شریعت تک جاری رکھیں گی۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس احرارا سلام کے زونل آفس میں احرار کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہاکہ نفاذ شریعت اور تحفظ ختم نبوت کی تحریکوں کو ہر حالت میں کامیابی تک جاری وساری رکھا جائے گا ، راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کو حکمرانوں نے کیوں دبا رکھا ہے ،اس کو ہر حالت میں شائع کیا جائے اور ختم نبوت جیسے حساس مسئلہ کے غداروں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان اپنے طور پر جیسے دیگر معاملات میں از خود نوٹس لیتی ہے ،اسی طرح اس مسئلہ پر بھی از خود نوٹس لیکر راجہ ظفر الحق کی تین رکنی کمیٹی کی رپورٹ کو قوم کے سامنے عیاں کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ قصور کی مظلومہ زینب کے ساتھ جو درندگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے ،ایسے واقعات کو اگر حکمران ختم کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں تو اس کا صرف اور صرف ایک حل ہے کہ مکمل حدودُ اﷲ کا نفاذ پاکستان میں کر دیا جائے ،آئندہ آنے والے انتخابات میں یہود ونصاریٰ اور ہنود کے ایجنٹوں کو قومی اسمبلی اور سینٹ سے باہر نکال دیا جائے۔اس موقع پر انہوں نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر اور جامع مسجد چیچہ وطنی کے خطیب مولانا محمد ارشاد کے انتقال پر مرحوم کے فرزند مولانا محمد ریاض سے تعزیت کا اظہار کیا اور مولانا محمد ارشاد کی طویل دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ،مجلس احرارا سلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اس ملاقات کے موقع پر کہاکہ ان کی جماعت سامراجی استبداد کے خلاف عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،انہوں نے کہاکہ اسلامی نظام کی علمبردار جماعتیں ہماری قدرتی حلیف ہیں اور تحفظ ختم نبوت کے لیے مشترکہ جدوجہد ہمارا نصب العین ہے ،انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ حلف نامے والے مسئلہ پر راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام پر نہ لانے کا مقصد قادیانی نواز عناصر کو بچانا مقصود ہے اور جو قادیانیت کو بچائے گا وہ خود خاکسترہو جائے گا ۔
اسلامی حدود وقوانین کا نفاذ معاشرے کو پر امن بنا سکتا ہے، مولانا محمد اکمل
ملتان (26جنوری) سینیٹ میں ختم نبوت سے متعلق مضامین نصاب میں شامل کیے جانے کے حوالے سے منظور ہونے والی قرار داد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کی اساس ہے نئی نسل کو اس عقیدے سے آگاہ کرنا مسلمان حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل نے دارِ بنی ہاشم میں منعقد مجلس احرار اسلام ملتان کے ذمہ داران کے اہم اجلاس سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قصور میں قتل کی جانی والی معصوم زینب کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے لیکن یاد رہے کہ صرف ایک زینب نہیں بلکہ اس سے قبل کئی ’’زینب‘‘ ہوس پرستوں کا نشانہ بن چکی ہیں جن کے ورثا کوچند روپے دے کر ٹال دیا جاتا ہے اور کوئی کارروائی عمل میں نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تمام واقعات کو ختم کرنے اور معاشرے کو پاک کرنے کا حل صرف اسلامی حدود وقوانین کے عملی نفاذ میں ہے۔ حکومت ان حدود وقوانین کو نافذ کرے۔ انہوں نے مزید یہ کہا کہ کراچی میں قتل کیے جانے والے نقیب اﷲ کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لاجائے لیکن پاکستان کے عوام ، حکمرانوں اور انصاف مہیا کرنے والے اداروں سے پوچھنا چاہتی ہے کہ اسی کراچی میں قتل کیے جانے والے سرفراز اور اسی طرح دیگر مظلوم مسلمانوں اور علماء کرام کے قاتلوں کو اب تک کیوں نہیں پکڑا گیا اور جن کو پکڑا گیا انہیں کیوں رہا کردیا گیا؟ مجلس احرار اسلام ملک میں امن کی داعی جماعت ہے ہم ظالم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام 9 مارچ کو ایوان اقبال میں لاہور میں منعقد ہونے والی ’’امیر شریعت کانفرنس‘‘ میں ملتان سے ایک بڑا قافلہ شرکت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ختم نبوت کے کام کرنے والی تمام جماعتوں کے لیے ایک نیا باب روشن کرے گی اور مجلس احرار اسلام کے روشن مستقبل کی نوید بنے گی۔ اجلاس سے مجلس احر ار کے ناظم تبلیغ سابق قادیانی ڈاکٹر محمد آصف، فرحان حقانی، سعید احمد، شیخ حسین اختر لدھیانوی، عطاء المنان بخاری، محمد عدنان، مولانا عبد القیوم اور دیگر نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.