تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

مجلس احرار اسلام کے مرکزی نائب امیر ملک محمد یوسف صاحب کے چھوٹے بھائی محمد الیاس (لاہور) 2؍ نومبر کو انتقال کر گئے۔ سید محمد کفیل بخاری اور قاری محمد قاسم نماز جنازہ میں شریک ہوئے ملک محمد یوسف صاحب اور ان کے برادران سے اظہار تعزیت کیا۔
مجلس احرار اسلام ملتان یونٹ قاسم بیلہ کے کے کارکن بھائی محمد عباس کے چچا زاد بھائی 8؍ نومبر کو انتقال کرگئے۔
مجلس احرار اسلام چناب نگر کے ناظم نشرواشاعت عبد المجید زمان کے کمسن بیٹے 14 ؍ نومبر کو انتقال کر گئے۔
اﷲ تعالیٰ سب مرحومین کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین
دعاءِ صحت
قائد احرار، ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم
مجلس احرارِ اسلام ملتان کے سرپرست اور رکن مرکزی مجلس شوریٰ صوفی نذیر احمد
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب
مدرسہ معمورہ ملتان کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی
مجلس احرار اسلام ملتان کے قدیم کارکن محمد یعقوب خان خواجکزئی
ملتان میں ہمارے کرم فرما پروفیسر محمد ایوب خان علیل ہیں
چیچہ وطنی، پیرجی عبد اللطیف رحمہ اﷲ کے پوتے، پیرجی عبد الجلیل مدظلہٗ کے فرزند خلیل الرحمن علیل ہیں
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ سب کو شفاکاملہ عطا فرمائے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.