تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافرانِ آخرت

٭حضرت مولانا محمد طلحہ کاندھلوی کی اہلیہ محترمہ، شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا کاندھلوی رحمۃ اﷲ علیہ کی بہو اور حضرت مولانا مفتی افتخار الحسن کاندھلوی کی بڑی صاحبزدی انتقال فرما گئیں۔ ٭مجلس احرار اسلام کراچی کے نائب امیر مولانا عبدالغفور مظفر گڑھی کے استاد محترم مولانا قاضی محمد ابراہیم جامعہ دار العلوم،بستی چڑھے والی مناواں، کوٹ ادو مظفر گڑھ،۲۶ اور ۲۷؍ مئی (ہفتہ، اتوار) کی درمیانی شب انتقال فرما گئے ٭چیچہ وطنی: مجلس احرار اسلام پاکستان کے مبلغ ختمِ نبوّت مولانا محمد سرفراز معاویہ کے دادا جان قاسم علی ڈوگر (کنگن پور) ۴؍ جون پیر کو انتقال کر گئے ٭چیچہ وطنی: حافظ محمد عابد مسعود ڈوگر کے برادرِ نسبتی پروفیسر محمد امجد ڈوگر (فیصل آباد) ۷؍ جون جمعرات کو انتقال کر گئے ٭چیچہ وطنی: شاعرو ادیب جناب اکرام الحق سرشار کے برادرِ بزرگ مرزا محمد ارشد بیگ 22جون کو لاہور میں انتقال کرگئے ٭چیچہ وطنی: سینئر صحافی اور جیو نیوز کے نمائندے ملک محمد جمیل کی والدہ ماجدہ 24جون کو انتقال کرگئے ٭چنیوٹ: قدیم اور مخلص احرار کارکن محمد صفدر کے ماموں زاد بھائی محمد وارث 27 رمضان کو انتقال کرگئے ٭اسلام آباد: روزنامہ ’’اوصاف‘‘ اسلام آباد کے ایڈیٹر اور ہمارے دوست جناب محمدحنیف لودھی کی والدہ ماجدہ۴؍ جون، پیر کو انتقال فر ما گئیں ٭مجلس احرار ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیر حافظ محمد اسماعیل کی بھابھی صاحبہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئیں ٭ جہانیاں: جناب ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں کی والدہ ماجدہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئیں ٭راولپنڈی : عبدالحمید (شیخ نیاز احمد ، سٹینڈرڈ بیکری ملتان) کے پھوپھی زاد انتقال کر گئے٭ راولپنڈی: احمد خلیل جازم (روزنامہ ’’اُمّت‘‘) کے والد ماجد فضل الرحمن صاحب انتقال کر گئے ٭ مجلس احرار اسلام راولپنڈی کے امیر جناب خادم حسین صاحب کے بہنوئی جناب ضیاء الحق مرحوم گزشتہ ماہ انتقال فرما گئے ٭انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مرکزیہ قاری شبیر احمد عثمانی صاحب کے برادر بزرگ حاجی سعید احمد بھائی 3 جون مطابق 18رمضان کو انتقال فرما گئے ٭ چنیوٹ: جامعہ مدنیہ کے مہتمم مولانا ملک خلیل احمد اشرف کے بھائی ملک خالد محمود انتقال فرما گئے۔ ٭ملتان: ہمارے کرم فرما رسالت خان شیروانی کے بھتیجے حسن خان شیروانی 3جون 2018، 18 رمضان المبارک 1439 ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔ ٭ملتان: مولانا حافظ احمد یار کی اہلیہ اور مدرسہ معمورہ کے سابق طالب علم حافظ محمد طاہر کی والدہ یکم شوال 1439 کو انتقال کر گئیں۔ ٭شعلی غربی (حاصل پور) میں احرار کارکن حافظ محمد مشتاق کے بڑے بھائی 23جون کو انتقال کرگئے۔
اﷲ تعالیٰ سب مرحومین کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔

دعاءِ صحت

قائد احرار، ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم
مجلس احرارِ اسلام ملتان کے سرپرست اور رکن مرکزی مجلس شوریٰ صوفی نذیر احمد
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب
سید محمد کفیل بخاری کی بڑی ہمشیر علیل ہیں قاری ظہور رحیم عثمانی کے بیٹے محمد علی بیمار ہیں
مدرسہ معمورہ ملتان کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ سب کو شفاکاملہ عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.