تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

مولانا حسین احمد قریشی رحمۃ اﷲ علیہ: بھوئی گاڑ، ٹیکسلا کے معروف عالمِ دین اور ہمارے دیرینہ کرم فرما، ۱۲؍ اپریل کو انتقال کر گئے۔

مولانا مرحوم حضرت مفتی حکیم عبدالحئی قریشی رحمہ اﷲ کے فرزند تھے۔ حضرت مفتی صاحب مجلس احرارِ اسلام سے وابستہ رہے اور۱۹۴۶ء کے انتخابات میں مجلس احرارِ اسلام ہند کی طرف سے امیدوار تھے۔ مولانا حسین احمد قریشی رحمہ اﷲ نے اس موروثی تعلق کو آخر وقت تک نبھایا۔ ابنِ امیر شریعت حضرت مولانا سید عطاء المحسن بخاری رحمۃ اﷲ علیہ اُن کی دعوت پر بھوئی گاڑ تشریف لے جاتے رہے۔ اﷲ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے اور حسنات قبول فرمائے۔
حضرت مولانا مشرف علی تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ: حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ کے نواسے، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی ناظم بیت المال، دارالعلوم اسلامیہ لاہور کے بانی، مہتمم، شیخ الحدیث حضرت مولانا مشرف علی تھانوی رحمہ اﷲ مدینہ منورہ میں ۳۰؍ اپریل ۲۰۱۸ء کو انتقال کر گئے۔ آپ حضرت ڈاکٹر عبدالحئی عارفی رحمۃ اﷲ علیہ کے خلیفۂ مجاز تھے۔ عمرہ کے لیے حجاز مقدس تشریف لے گئے اور وہیں وقت اجل آ پہنچا۔ جنت البقیع میں مدفون ہوئے۔ حق تعالیٰ مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔
دفتر احرار چیچہ وطنی کے کارکن سید محمد سلیم شاہ کے خالہ زاد سید ریاض حسین شاہ مرحوم۔ انتقال: اپریل ۲۰۱۸ء
ملتان میں ہمارے کرم فرما اور احرار کارکن بھائی جاوید شیخ کی والدہ ماجدہ مرحومہ۔ انتقال: ۲۴؍ اپریل ۲۰۱۸ء ملتان میں ہمارے رفیق فکر جناب طیب علی تگہ کے والد ماجد اور ہمارے دیرنہ دوست جنا عظمت علی تگہ ایڈووکیٹ مرحوم۔ انتقال: ۳۰؍ اپریل ۲۰۱۸ء ملتان میں ہمارے کرم فرما جناب عنایت اﷲ ٹوانہ کی اہلیہ مرحومہ۔ انتقال: ۸؍ اپریل ۲۰۱۸ء بورے والا جماعت کے ذمہ دار جناب رانا عابد رشید کی بڑی ہمشیرصاحبہ۔انتقال: 22 ۔ مارچ، فیصل آباد جناب عبداللطیف خالد چیمہ کے ہم زُلف اور محمد قاسم چیمہ کے خالو ،چودھری سیف اﷲ ایڈووکیٹ (بورے والا)انتقال: 2 ۔مئی ،بدھ حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ العالیٰ کے شاگرد ،حافظ ظہور احمد چیمہ (چیچہ وطنی)کی اہلیہ محترمہ ،لاہور جماعت کے معاون عزیزم محمد عمیر چیمہ کی والدہ ماجدہ اور حاجی عبداللطیف خالد چیمہ کی بھابھی صاحبہ، انتقال: 5 ۔اپریل جمعرات، لاہور
اﷲ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔

دعاءِ صحت

قائد احرار، ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم
مجلس احرارِ اسلام ملتان کے سرپرست اور رکن مرکزی مجلس شوریٰ صوفی نذیر احمد
مجلس احرارِ اسلام کے سیکرٹری جنرل محترم عبداللطیف خالد چیمہ
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب
سید محمد کفیل بخاری کی بڑی ہمشیر علیل ہیں نبیرۂ امیر شریعت حافظ سید محمد معاویہ بخاری علیل ہیں
مدرسہ معمورہ ملتان کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ سب کو شفاکاملہ عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.