تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

ادارہ

مولانا رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اﷲ علیہ: جمعیت علماءِ اسلام پنجاب کے سابق امیر مولانا رشید احمد لدھیانوی مختصر علالت کے بعد ۱۷؍ فروری ۲۰۱۸ء کو رحیم یار خان میں انتقال کر گئے۔ انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔ مولانا رشید احمد لدھیانوی ۱۹۴۳ء میں رئیس الاحرار حضرت مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی رحمۃ اﷲ علیہ کے حقیقی بھائی حضرت مفتی حسن رحمۃ اﷲ علیہ (فاضل دار العلوم دیوبند) کے ہاں لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۶۷ء میں جامعہ خیر المدارس ملتان سے دینی تعلیم مکمل کی۔ ۱۹۵۸ء میں ہندوستان جانا ہوا تو چار ماہ دار العلوم دیوبند میں بھی پڑھنے کا اعزاز حاصل ہوا، جبکہ حکیم الاسلام قاری محمد طیب قاسمی نوّر اﷲ مرقدہٗ کے گھر قیام و طعام کی سعادت حاصل ہوئی۔ مولانا رشید احمد لدھیانوی رحمہ اﷲ کا تعلق علماء ِ لدھیانہ کے اس خانوادے سے تھا جس نے برعظیم کی تحریکِ آزادی اور سیاسی جدوجہد میں بڑی قربانیاں دیں اور کارہائے نمایاں انجام دیے۔ اس لیے سیاست اُن کے خون میں شامل تھی۔ ۱۹۶۹ء میں مجلس احرارِ اسلام میں شامل ہوئے۔ قائد احرار، جانشینِ امیر شریعت مولانا سید ابوذر بخاری رحمۃ اﷲ علیہ کی قیادت میں اپنی سیاسی و عملی جدوجہد کا آغاز کیا۔ ان کے ساتھ قید بھی ہوئے اور خاندانی روایات کے مطابق بڑی بہادری سے قید کاٹی۔ غالباً ۱۹۷۳ء میں جمعیت علماءِ اسلام میں شامل ہوئے اور مولانا مفتی محمود رحمہ اﷲ کی قیادت میں نئے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ پھر تادمِ آخر جمعیت علماءِ اسلام سے ہی وابستہ رہے۔ وہ جمعیت علماءِ اسلام پنجاب کے امیر بھی رہے اور اپنے دورِ امارت میں بہت متحرک رہے۔ اﷲ تعالیٰ ان کی دینی و سیاسی خدمات کو قبول فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔
مولانا مفتی محمد انور رحمۃ اﷲ علیہ: جامعہ خیر المدارس ملتان کے سابق استاذ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد انور ۲۲؍ جمادی الاولیٰ ۱۴۳۹ھ /۹؍ فروری ۲۰۱۸ء بروز جمعۃ المبارک انتقال فرما گئے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون، اِنَّ للّٰہِ مَا اَخَذَ وَلَہُ مَا اَعْطٰی و کل شئی عندہ بِاجَلٍ مسمٰی۔ حضرت مفتی صاحب، حضرت مولانا علی احمد پیر اسکندری رحمہہ اﷲ (فاضل مظاہر العلوم سہارنپور، خلیفہ مجاز حضرت شاہ عبدالقادر رائے پوری نوّر اﷲ مرقدہٗ) کے فرزند ارجمند اور برادر مکرمم مولانا محمد ازہر مدیر ماہنامہ الخیر ملتان کے برادرِ بزرگ تھے۔ ۱۳۹۰ھ میں جامعہ خیر المدارس سے سند فراغ حاصل کی۔ حضرت پیر جی عبداللطیف رحمۃ اﷲ علیہ (خلیفہ مجاز حضرت شاہ عبدالقادر رائے پوری قدس سرہٗ) کے مدرسہ تجوید القرآن چیچہ وطنی اور جامع العلوم عیدگاہ بہاول نگر میں افتاء و تدریس کی خدمات انجام دیں۔ ۱۳۹۵ھ میں جامعہ خیر المدارس ملتان میں تدریس شروع کی اور ۲۸ سال تک افتاء و تدریسِ حدیث کے منصب پر جلوہ افروز رہے۔ انتہائی قابل استاد تھے۔ منفرد اندازِ تدریس و تفہیم کی وجہ سے طلباء نہایت شوق سے اُن کے سبق میں حاضر رہتے، وسیع القلب، منکسر المزاج اور سادہ طرزِ زندگی کے حامل تھے۔ مطالعہ کا بہت اعلیٰ ذوق تھا جس کی جھلک خود اُن کی اپنی تحریروں میں موجود تھی۔ اُن کے تبلیغی و اصلاحی بیانات بہت پُرکشش اور اثر آفرین ہوتے۔ خیر الفتاویٰ کی پانچ جلدوں کی تدوین و ترتیب اُن کا عظیم الشان علمی کارنامہ ہے۔ حضرت مفتی صاحب سے میری پہلی ملاقات غالباً ۱۹۷۲ء میں بہاول نگر میں ہوئی، جانشینِ امیر شریعت حضرت مولانا سید ابوذر بخاری رحمہ اﷲ کے ہمراہ ایک جلسہ میں شرکت کے موقع پر مفتی صاحب بھی تشریف لائے۔ تب انھیں مجلس احرارِ اسلام بہاولنگر کا صدر بھی منتخب کیا گیا تھا۔ خیر المدارس میں قیام کے دوران راقم کی اُن سے تقریباً روزانہ ملاقات ہوتی۔ کبھی مجلس بھی ہو جاتی۔ اس تعزیتی شذرہ میں اُن کی شخصیت کے تمام پہلو سما نہیں سکتے، تفصیل کے متقاضی ہیں۔ اﷲ نے توفیق دی تو کسی دوسری فرصت میں عرض کروں گا۔ اﷲ تعالیٰ، مفتی صاحب کے برادرِ اصغر محترم مولانا محمد ازہر دامت برکاتہم، بیٹیوں اور خاندان کے تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے اور حضرت مفتی صاحب کے حسنات قبول فرما کر اعلیٰ علّیین میں جگہ عطاء فرمائے۔
حضرت مولانا مفتی عبدالقیوم رائے پوری رحمہ اﷲ: خانقاہ رائے پور، بھارت کے قدیم بزرگ ۱۳؍ فروری کو انتقال فرماگئے۔
حافظ محمد فتح اﷲ مرحوم(ڈیرہ اسماعیل خان) نقیب کے قدیم قاری جنابعلی اصغر (چشتیاں) کے چچا جام محمد یعقوب (رحیم یار خان کے احرار کارکن) کے دو چچا یکے بعد دیگرے انتقال کر گئے مرزا عبدالجبار (لاہور) کی اہلیہ، جواد طاہر، یاسر جبار، حماد طاہر، فیصل جبار کی والدہ، انتقال: یکم فروری۲۰۱۸ء لیاقت حسین (لاہور) کے بہنوئی عبداللطیف (کراچی)، انتقال: ۵؍ فروری۲۰۱۸ء محمد انور (لاہور) کے پھوپھا، محمد عمر، محمد حفیظ، محمد آصف رضا، عطاء اﷲ کے والد، انتقال: ۸؍ فروری۲۰۱۸ء میاں عابد شفیق کے کزن ملک جاوید، انتقال: ۱۵؍ فروری۲۰۱۸ء حافظ فتح محمد (بانی جامعہ فتحیہ اچھرہ، لاہور) کی پڑنواسی ملک عمران کی والدہ، انتقال: ۲۲؍ فروری۲۰۱۸ء مجلس احرار تونسہ کے رہنما حافظ عنایت اﷲ کی خالہ انتقال کرگئیں حافظ رضوان (لاہور) کی والدہ، انتقال ۲۰؍ جنوری مجلس احرار بیٹ میر ہزار کے صدر حاجی عبد الرزاق کی بہو، انتقال ۲۷ جنوری مستری محمد عبد اﷲ مرحوم (ملتان) کے داماد فیصل آباد کے ہمارے کرم فرما احمد فاروق صاحب کے ماموں، انتقال ۲۷ جنوری
احباب و قارئین سے درخواست ہے کہ تمام مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دعاءِ مغفرت کا خاص اہتمام فرمائیں۔ اﷲ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور اعلیٰ علیین میں جگہ عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطاء فرمائے۔
دعاءِ صحت
ابن امیر شریعت مولانا سید عطاء المومن بخاری دامت برکاتہم
قائد احرار، ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہٗ
مجلس احرارِ اسلام ملتان کے سرپرست اور رکن مرکزی مجلس شوریٰ صوفی نذیر احمد
مجلس احرارِ اسلام کے سیکرٹری جنرل محترم عبداللطیف خالد چیمہ
رحیم یار خان کے بزرگ احرار رہنما مولانا فقیر اﷲ رحمانی nبھائی نظام الدین (قصر شیریں کینٹ) کے بھائی اسلام الدین
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب
مدرسہ معمورہ ملتان کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی n لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب
مجلس احرار ملتان کے مخلص کارکن محمد بشیر (بستی محمد پور) شدید علیل ہیں
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ سب کو شفاکاملہ عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.