تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

یہ ملک نفاذشریعت کے نام پر حاصل کیاگیا:میاں محمداویس

مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمداویس ،قاری محمدیوسف احراراورقاری محمدقاسم بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ یہ ارض پاک طویل جدوجہد ،جان ومال اور عزت وآبرو کی بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کی گئی تھی 14اگست 1947ء کو معرض وجود میں آنے والی مملکت خداداداس وقت حکمرانوں اور سیاستدانوں کے رحم وکرم پر ہے ،یہ ملک نفاذشریعت کے نام پر حاصل کیا گیا اور نفاذ شریعت سے ہی قائم رہ سکتا ہے ،دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے دینی جماعتوں اور دینی مدارس کے کردار کو نظر انداز کرنا حقیقت کے برعکس ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ نظریاتی اور تہذیبی استحکام کی بھی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی دینی روایات اور ثقافت کا تحفظ بھی کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم مغرب پرستی ،فحاشی وعریانی اور لہوولعب سے بچتے ہوئے اس ملک کے حصول کے اصل مقصد کی طرف آجائیں جس کے لئے ایک صدی سے زیادہ عرصہ سے قربانیاں دیتے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ،انڈیا،اسرائیل بلکہ پورا عالم کفر کوپاکستان اس کی اسلامی شناخت کی وجہ سے بہت بری طرح کھٹک رہاہے ۔لیکن اسلامی نظام کے نفاذکے بغیر اس کوامن کاگہوارہ نہیں بنایاجاسکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.