تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

کشمیریوں کے خون کی ندیاں بہانے کے باوجود انڈیا حکومت کشمیریوں کے ارادے کو متزلزل نہیں کرسکی. قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری

مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری،پروفیسر خالدشبیر احمد ،عبداللطیف خالد چیمہ،سید محمد کفیل بخاری ،میاں محمد اویس اور دیگررہنماؤں نے ’’یوم الحاق پاکستان‘‘کے حوالے سے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر میں رہنے والے کشمیریوں کو اس بات کا حق ہے کہ وہ اپنے مستقبل کو پاکستان سے منسلک کرلیں ،انہوں نے کہا کہ انڈیا حکومت کشمیریوں پر جتنا ظلم بڑھا رہی ہے اتنا ہی کشمیریوں کا عزم اور ارادہ پکا ہوتا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے خون کی ندیاں بہانے کے باوجود انڈیا حکومت کشمیریوں کے ارادے کو متزلزل نہیں کرسکی ،انہوں نے کہا کہ حالیہ بدترین ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے 50حریت پسندوں کا خون بین الاقوامی سطح پر انسانی وشہری حقوق کی تنظیموں کوکیوں نظر نہیں آرہا ،انہوں نے کہا کہ مجلس احراراسلام نے 1931ء میں تحریک کشمیر چلا کر 50ہزار احراررضاکار وں کو کشمیر بھیجا اور بھارتی تسلط کے خلاف مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیا ،انہوں نے کہا کہ نسل نوکے لئے ضروری ہے کہ وہ کشمیر کو تاریخی پس منظر کے حوالے سے تحریک کشمیر اور تاریخ کشمیر کا مطالعہ کریں ،انہوں نے کہا کشمیریوں پر حالیہ ظلم وسفاکی کا مسئلہ پاکستانی حکومت نے بین الاقوامی فورموں پر اس طرح نہیں اٹھایا جس طرح اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قادیانی جماعت شروع سے اب تک تاریخ کشمیر اور آزادی کشمیر کے مسئلہ میں سازشی انداز میں اس کو ناکام بنانے کے لئے سرگرم رہی ہے لیکن ہمارا یقین ہے کہ کشمیر بھارتی تسلط اور عالمی شکنجے سے آزاد ہوگا اور کشمیریوں کی جدوجہدضروررنگ لائے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.