تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

کسی کو بھی آئین کی اسلامی دفعات سے کھیلنے نہیں دیں گے: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک ختم نبوت کی جماعتیں عقیدۂ ختم نبوت کی جدوجہد کے حوالے سے سیاست نہیں کرتی بلکہ اپنی سیاست کو اس عقیدے پر قربان کررکھا ہے، سیاست انہوں نے کی جنہوں نے آئین میں طے شدہ معاملات کو حلف نامے سے نکالا اور ’’پلڈاٹ‘‘ جیسی غیر ملکی این جی او کی سازش کوآگے بڑھایا ۔لاہور اور اسلام آباد کے تین روزہ دورے سے چیچہ وطنی واپسی سے قبل مرکزی دفتر احرارنیومسلم ٹاؤن لاہور میں اپنی جماعت کے رہنماؤں ،مبلغین ختم نبوت اور کارکنوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے تو مئی 2017ء میں حکومتی ارکان کو حلف نامے والی عبارت اور اس سے متعلقہ ذیلی شقیں نکالنے کے مضمرات سے آگاہ کردیا تھا لیکن دین دشمن اور قادیانی نواز عناصر نے قادیانیوں کی سازش کو کامیاب کرانے کے لئے اپنا منہ کالا کیا اور قوم سے منہ کی کھائی ۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی خطرناک سازشوں پر پہرہ دینا خدام ختم نبوت کی ذمہ داری ہے اور اس دفعہ یہ کام بھی آغا شورش کاشمیری مرحوم کے شاگرد رشید، شیخ رشید احمد کی قسمت میں تھا جبکہ بڑے بڑے دعویدار دھرے کے دھرے رہ گئے، انہوں نے کہا کہ جناب نواز شریف کان کھول کر سن لیں کہ ہمیں اس مسئلہ پر سیاست نہیں کرنی بلکہ سیاستدانوں کے مکرو فریب ،بدلتی چالوں اور قادیانیت نوازی پر پوری نظر رکھنی ہے اور جہاں کہیں جھول نظر آئے گا ہم اپنے اکابر کی طرح ڈٹ جائیں گے اور کسی کو آئین کی اسلامی دفعات سے کھیلنے نہیں دیں گے انہوں نے مطالبہ کیاکہ اس کے اصل ذمہ داران کو بے نقاب کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے وفاقی وزیر قانون اور صوبائی وزیر قانون کو ان کے عہدوں سے الگ کیا جائے اور جوڈیشل انکوائری کرائی جائے ،علاوہ ازیں مجلس احراراسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عمر فاروق احرار نے بتایا ہے کہ گیارہ ،بارہ ربیع الاول کو چناب نگر میں ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس اور دعوتی جلوس کے انتظامات کے لئے ابتدائی اجلاس 21اکتوبر ہفتہ کو 9بجے صبح جامع مسجد احرار چناب نگر میں مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں مرکزی رہنما،مبلغین ختم نبوت اور ملک بھرسے مندوبین شریک ہوں گے ،اجلاس میں کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.