تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنا عالمی سامراجی ایجنڈا ہے: سید محمد کفیل بخاری

مجلس احرار اسلام کے نائب صدر سید محمد کفیل بخاری نے ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس احرار موجودہ نظام سیاست پر عدم اعتماد کے باوجود معروضی صورتحال کے پیش نظر اپنا حق رائے دہی استعمال کرے گی اور نفاذ اسلام، تحفظ ناموس رسالت، تحفظ ختم نبوت اور استحکام پاکستان پر یقین رکھنے والے امید واروں کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی صفوں سے دین اور وطن دشمن عناصر کو نکال باہر کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قادیانیت نواز امیدوار چاہے کسی بھی جماعت سے ہوں مجلس احرار ان کو بے نقاب کرے گی اور ان کی مخالفت بھی کرے گی۔ انہوں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی پر ان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی مکمل اخلاقی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ترکی خلافت عثمانیہ کی طرف واپس لوٹے گا۔ انہوں نے پاکستان کو ’’گرے لسٹ‘‘ میں شامل کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالم کفر کی طرف سے پاکستان پر اقتصادی ومعاشی دباؤ بڑھانے کی سازش قرار دیا تاکہ پاکستان ان کے ایجنڈے کے تابع رہ سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.