تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسلمانوں کے ایمان کو بچانے کی محنت اور غیر مسلموں کو دعوت اسلام کا فریضہ ادا کرتے رہنا ہے: مولانا محمد اکمل

ملتان (پ ر) مجلس احرار اسلام ملتان کی شوری کے فیصلے کے مطابق ماہ صفر اور ربیع الاول میں دروس سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و اجتماعات ختم نبوت منعقد کیے جائیں گے۔ مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر عوام الناس میں عقیدۂ ختم نبوت کے بارے آگاہی اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ سے واقفیت کے لیے اس طرح کے پروگرام ناگزیرہیں۔ ہمیں مسلمانوں کے ایمان کو بچانے کی محنت کرنی ہے اور غیر مسلموں کو دعوت اسلام کا فریضہ ادا کرتے رہنا ہے۔ مجلس احرار اسلام ملتان کے سیکرٹری اطلاعات فرحان الحق نے بتایا کہ دروس سیرت واجتماعات ختم نبوت کا یہ سلسلہ کل 27 اکتوبر بروز جمعۃ المبارک سے ہی شروع کر دیا جائے گا جو کہ ربیع الاول تک جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کل مرکز احرار دارِ بنی ہاشم ملتان میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری، جامع مسجد طوبی ۱۷ کسی میں مولانا محمد اکمل، مرکز احرار جامع مسجد کرنالوی قاسم بیلہ میں مفتی سید صبیح الحسن، جامع مسجد الخلیل وہاڑی روڈ میں سید عطاء المنان بخاری خطبات جمعہ ارشاد فرمائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.