تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

لوکل گورنمنٹ، بلدیاتی الیکشن کے بعد بھی ملتان کی حالت زار تبدیل نہیں کرسکی: مولانا محمد اکمل

ملتان (پ ر ) مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل، ناظم مولانا عبدالقیوم، مولانا سید عطاء المنان بخاری، شیخ حسین اختر لدھیانوی، عدنان ملک، عثمان یوسف اور فرحان الحق نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ، بلدیاتی الیکشن کے بعد بھی ملتان کی حالت زار تبدیل نہیں کرسکی، نہ ہی عوام کو محسوس ہوا ہے کہ ملتان میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔ حالات پہلے سے بھی ابتر ہو رہے ہیں۔ احرار رہنماؤں نے مزید کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے لولا لنگڑا مفلوج بلدیاتی نظام نافذ کر کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے اور منتخب بلدیاتی ارکان بھی خود کو اس نظام کا حصہ نہیں سمجھتے۔ موجودہ بلدیاتی نظام بیوروکریسی کی مضبوطی کا باعث بنا ہے، یہی وجہ ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے ارباب اختیار ابھی تک عوام کوکچھ بھی ڈلیور نہیں کرسکے۔ صحت و صفائی کے انتظامات ابتر ہو چکے ہیں۔ ناجائز تجاوزات میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے۔ سٹریٹ لائٹس و دیگر ترقیاتی کام رُکے ہوئے ہیں۔ احرار رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر خصوصاً ملتان میں اپنے من پسند افراد کو بلدیاتی اداروں میں ایڈجسٹ کیا ہے۔ جن کے پاس سوائے حکومتی خوشامد کے او رکوئی معیار نہیں۔تخت لاہور میں ہمیشہ جنوبی پنجاب کے ساتھ سوتیلا سلوک روا رکھا ہے اور ملتان شہر کی ساٹھ فیصد آبادی کو میونسپل کارپوریشن میں نمائندگی نہیں دی۔ محض اپنے وفاداروں کو عہدے دیے ہیں۔ سرائیکی عوام اس بات کو شدت سے محسوس کرتے ہیں کہ میونسپل کارپوریشن ملتان میں ان کی نمائندگی نہیں ہے۔ بلکہ روایتی ارکان اسمبلی کی طرح انھی کے رشتہ داروں کو نوازا گیا۔ بلدیاتی الیکشن سے قبل ملتان میں تجاوزات کے خلاف مؤثر آپریشن چل رہا تھا لیکن اب وہ سیاسی وجوہات کی بنا پر نہ صرف ختم کردیا گیا ہے بلکہ ناجائز تجاوزات کی بھرپور سرپرستی ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.