تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قانون توہین رسالت کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ختم کرانا چاہتی ہے: سید محمد کفیل بخاری

مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ 10-9اور 11مارچ کولاہور میں تحریک ختم نبوت کی جماعتوں کی یکے بعد دیگرے تین بڑی کانفرنسوں میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اورقادیانی ریشہ دوانیوں کے حوالے سے جس مؤقف اور جن مطالبات کااعادہ کیاگیا ہے ،وہ نہ صرف آئین پاکستان کی روکے عین مطابق ہیں بلکہ مسلمانوں کے ایمان وعقیدے اورجذبات کی ترجمانی ہے ۔پرنٹ میڈیااور الیکٹرونک میڈیانے مذکورہ تینوں کانفرنسوں کوبھرپور کوریج دی جس پر ہم شکرگزار ہیں۔وہ گزشتہ روز ایک ہوٹل میں صحافیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کررہے تھے ۔اس موقع پر مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ،قاری محمد قاسم بلوچ،مہراظہر حسین وینس ،حافظ محمد سلیم شاہ اور کئی دیگر حضرات بھی موجود تھے ۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاکہ تحریک ختم نبوت کی تمام جماعتیںآئین وقانون کے دائرے میں رہ کر اپنی پرامن جدوجہد کوآگے بڑھارہی ہیں اوریہ ہماری دینی ذمہ داری اور آئینی حق بھی ہے ،انہوں نے کہاکہ مجلس احراراسلام کو تحریک ختم نبوت کی قدیم ترین جماعت ہونے کا اعزازبھی حاصل ہے ۔مجلس احراراسلام کے بانیوں نے جب جدوجہد شروع کی تو برطانوی سامراج کا برصغیر پرقبضہ تھا ،اور مرزاغلام احمد قادیانی کے فتنے کوبرطانوی سامراج نے ہی پروان چڑھایا،جبکہ پاکستان بننے کے بعد حکمرانوں نے تحریک ختم نبوت 1953ء کو کچلا،شہداء ختم نبوت کاخون رنگ لایا، اور 7ستمبر 1974ء کو بھٹومرحوم کے دور اقتدار میں لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا،جبکہ آئینی وعدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہورہا ،اسی وجہ سے گزشتہ مہینوں کشیدگی پیداہوئی ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے عقیدۂ ختم نبوت والے حلف نامے کوحذف کرنے اورپھر بحالی سے مقتدر قوتوں نے عبرت حاصل نہیں کی ،اب پھر قانون توہین رسالت کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی غیر مؤثر بلکہ ختم کرنے کے بیرونی ایجنڈے کوآگے بڑھاناچاہتی ہے جو سب کچھ ’’پلڈاٹ‘‘اور بیرونی این جی اوز کی فنڈنگ اور دباؤسے ہورہاہے لیکن قوم یہ قبول نہیں کرے گی۔انہوں نے بتایاکہ مارچ کاپورامہینہ شہداء ختم نبوت 1953ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کانفرنسوں کاسلسلہ جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.