تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانی ڈی پی اووقاص نتھوکہ کو خوشاب سے ہٹایا جائے: عبداللطیف خالدچیمہ

لاہور(پ ر)رمضان المبارک کے دوسرے جمعۃالمبارک کے اجتماعات میں ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام اور آئمہ عظام نے مغفرت کے لئے اللہ سے دعائیں مانگیں اور پاکستان کی سلامتی وترقی کے لئے بھی دعائیں کی گئیں ۔مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں اور مبلغین نے خطبات جمعۃ المبارک میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا مقدس کام شفاعت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ،مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے خوشاب کے ڈی پی اووقاص نتھوکہ کی مسلمانوں اور شہریوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے ضلع خوشاب کے وکلاء اور شہری حلقوں کے اس مطالبے کی پرزورتائید کی ہے کہ قادیانی ڈی پی اووقاص نتھوکہ کو خوشاب سے ہٹایا جائے اور قادیانیوں کی اشتعال انگیزکاروائیوں کی طرف داری کرنے کے الزام میں ڈی پی او کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاری محمد یوسف احرارنے جامع مسجد ختم نبوت چندرائے روڈ لاہور میں نماز جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں انفاق فی سبیل اللہ ہر ممکن حد تک بڑھادینا چاہئے اور اللہ کی مخلوق کی بھلائی کے لئے سرگرم ہوجانا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ قرآن پاک، رمضان المبارک اور پاکستان کا آپس میں گہرا تعلق ہے یہ وطن عزیز اسلام اور قرآن کے نام پر رمضان میں حاصل کیا گیا تھا اورآج اس کی بقاء وسلامتی بھی اسلام کے عملی نفاذ میں مضمر ہے ،انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کاکام جنت میں جانے کا شارٹ کٹ راستہ ہے ،رمضان المبارک میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اپنی توانائیوں کو وقف کردینا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.