تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانی خفیہ سازشوں کے ذریعے ملک پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں حکمرانوں کو خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی: مولانا محمد اکمل

ملتان (پ ر )مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل ، ناظم اعلیٰ مولانا عبدالقیوم، پریس سیکرٹری فرحان الحق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سیکولرز اور لبرلز قوتوں کے ایجنڈے کامقابلہ اور ان کے ناپاک عزائم کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے محب وطن دینی جماعتیں اٹھ کھڑی ہوں۔ وطن عزیز پاکستان کے اسلامی تشخص اور آئین کی اسلامی دفعات بالخصوص تحفظ ناموس رسالت، تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے لیے پرامن مثبت جدوجہد جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے دینی و سیاسی جماعتیں متحد ہو کر مشترکہ جدوجہد کا سنجیدگی سے آغاز کریں۔ مجلس احرار، اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کے لیے سنجیدہ جدوجہد کر نے والوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ احرار رہنماؤں نے کہا کہ آزادی کے متوالوں نے ایک اسلامی ریاست کے قیام کے لیے دس لاکھ مسلمانوں کی قربانی دی اور ایک کروڑ مسلمانوں کو بے گھر کروایا ہمیں آئین کی بالا دستی سب سے زیادہ عزیز ہے۔ ہم پاکستان کو ایک مستحکم ملک دیکھنا چاہتے ہیں جو داخلی اور خارجی دشمنوں سے محفوظ ہو، انھوں نے کہا کہ قادیانی خفیہ سازشوں کے ذریعے ملک پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں حکمرانوں کو خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور دیرپا اقدامات کرے اور ان خفیہ ہاتھوں کو بے نقاب کرے جو وطن عزیز کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں۔ احرار رہنماؤں نے چونگی نمبر 6 بوسن روڈ پر زکریا شاپنگ سنٹر پلازے کی عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کے لیے دعاءِ مغفرت کی اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.