تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

فوج کے کلیدی عہدوں سے منکرین جہاد ،قادیانیوں کو الگ کیا جائے: میاں محمد اویس

لاہور(پ ر)انڈیا ،اسرائیل اور قادیانی گٹھ جوڑ سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ قادیانی اکھنڈ بھارت کا مذہبی عقیدہ رکھتے ہیں اور اس میں کسی قسم کے شک وشبہ کی گنجائش ہی نہیں کہ یہ پاکستان میں رہ کر انڈیا اور اسرائیل کے مفادات کے لئے کا م کررہے ہیں ہماری حکومت کو قادیانیوں کو بطور جماعت خلاف قانون قرار دے دینا چاہئے ۔ ان خیالات کااظہارمجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے اپنے دفترمیں ہونے والے کارکنوں کے ایک اجلاس میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بناتے وقت تحریک پاکستان کے رہنماؤں نے جس قرآنی نظام کونافذ کرنے کا وعدہ کیا تھا موجودہ حکمران ،رولنگ کلاس اور سیاستدان اس کو پورا کرنے میں اپنا کردار اداکریں ۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اور دینی جماعتیں پاکستان کے نظریاتی تشخص کی حفاظت کررہی ہیں جبکہ افواج پاکستان ملک کی جغرافیائی سرحدوں کا دفاع کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فوج کے کلیدی عہدوں سے منکرین جہاد ،قادیانیوں کو الگ کیا جائے اور ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کو مضبوط بنایا جائے ۔اجلا س میں قاری محمد قاسم،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر،قاری شہزاد رسول،حافظ صفوان احرار،حافظ عثمان،محمد فرمان،محمد مزمل اور دیگر کارکنان نے شرکت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.