تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

فرقہ وارانہ فسادات کروانے والے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں: سید محمد کفیل بخاری

لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب صدر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ حکمران احتساب سے بالا نہیں ،احتساب سب کا ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اپنی مرضی کے مسلط کردہ فیصلوں کوانصاف سے تعبیرنہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات کروانے والے غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران پل اور سڑکیں بنانے میں مصروف ہیں ،پل صراط سے گزرنے کی فکر کریں تو دنیا وآخرت سنور جائے گی۔ وہ گزشتہ روز ایوان احرار نیومسلم ٹاؤن لاہور میں ماہانادرس قرآن کی نشست سے خطاب کررہے تھے۔سیدکفیل بخاری نے کہا کہ قرآن وسنت اور توحید وختم نبوت ہی وحدت امت کی اساس ہیں،امت قرآن وسنت سے تعلق مضبوط کرلے تو امن قائم ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ آخرت میں مادی ترقی نہیں ایمان کی ترقی کام آئے گی ،ہمارے اعمال سنت کے مطابق ہوں گے تو آخرت میں کامیابی ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.