تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

علم محض تلاش رزق کا سبق نہیں دیتا بلکہ خداشناسی کا ذریعہ بھی ہے. محمد قاسم چیمہ

تحریک طلباء اسلام پاکستان کے کنونیرمحمد قاسم چیمہ نے کہاہے کہ علم محض تلاش رزق کا سبق نہیں دیتا بلکہ خداشناسی کا ذریعہ بھی ہے ،طلباء کو اسلام اور وطن سے محبت کے تقاضے پورے کرنے چائیں ،وہ تحریک طلباء اسلام چیچہ وطنی کے ارکان کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ،اجلاس میں قاضی ذیشان آفتاب ،محمد یوسف شریف،محمد سلیم شاہ ،جہاں زیب عظیم،محمد زین،محمد عبداللہ اور دیگر نے شرکت کی ،قاضی ذیشان آفتاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کو منفی سرگرمیوں کی بجائے اپنی تعلیم پر توجہ دینی چاہیے اور مغربی فکر وفلسفہ کی نفی کرنی چاہیے ،اجلاس میں تحریک طلباء اسلام کو ہر سطح پر منظم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ،اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ رمضان المبارک کے بعد ہر بدھ کو طلباء کی بزم ادب کا پروگرام بھی ہواکرے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.