تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہماری پرُامن جدوجہد جاری ہے: مولاناسرفراز معاویہ

چیچہ وطنی ( )مجلس احرارا سلام چیچہ وطنی کے ایک انتخابی اجلاس میں دستور کے مطابق آئندہ پانچ سال کے لیے چودھری انوارالحق کو امیر ،حکیم حافظ محمد قاسم کو ناظم اور قاضی مفتی ذیشان آفتاب کو ناظم نشریات منتخب کرلیا گیا ،جبکہ محمد رشیدچیمہ ،چودھری محمد اشرف ،رانا قمرالاسلام اور حافظ محمد ابو سفیان کو نائب صدر ،قاضی عبدالقدیر کو نائب ناظم ،مولانا منظور احمد کو ناظم دعوت و ارشاد،حافظ محمد سلیم شاہ کو نائب ناظم نشریات نامز د کیا گیا ،مقامی مجلس شوریٰ و مجلس عاملہ کے اراکین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ساہیوال ڈویژن کے اراکین ومعاونین کا 24 ۔فروری کو ورکرز کنونشن چیچہ وطنی میں ہوگا ،اجلاس میں مرکزی مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ ،مولانا منظور احمد ،حافظ محمد ابو سفیان ،قاضی مفتی ذیشان آفتاب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومتِ الہٰیہ کے قیام ،پاکستان کی سلامتی و بقاء اور عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہماری پرُامن جدوجہد جاری ہے اور اِن شاء اللہ تعالیٰ جاری رہے گی ،اجلاس کی قراردادوں میں کہاگیا ہے کہ قانون توہین رسالت کے خلاف مہم جوئی دستور کے منافی ہے ،قوم 295 سی کو ختم نہیں ہونے دے گی ،ایک قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ دوالمیال (چکوال)کی مقبوضہ مسجد اہل اسلام کے حوالے کی جائے اور ایک مسلمان محمد نعیم کے قادیانی قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے،نیز وہاں ایک سو کے قریب گرفتار مسلمانوں کو رہا کیا جائے اور سرکاری انتظامیہ قادیانیت نوازی ترک کرے،ایک اور قرار داد میں چناب نگر کے تعلیمی ادارے قادیانیوں کو دینے کے اجلاس کو واپس دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ایک تعزیتی قرارداد میں مولانا سلیم اللہ خان،مولانا عبدالحفیظ مکی،مولانا محمد انور (مدینہ منورہ )،ماسٹر محمد ندیم چیچہ وطنی اور قاری محمد زاہد کے والدِ گرامی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تمام مرحومین کے لیے اجتماعی دعائے مغفرت کی گئی۔اجلاس میں کشمیر ،برما ،شام ، چیچنیا ، افغانستان اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مظلوم و شہید مسلمانوں کے لیے بھی دعائے مغفرت کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ پانچ فروری کو یوم کشمیر منایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.