تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

رکن قومی اسمبلی عاصمہ حدید نے تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی, اسرائیل کی حمایت شہدائے فلسطین کے خون سے غداری ہے: میاں اویس

مجلس احراراسلام کے کارکنا ن نے متحدہ مجلس عمل کی ملین مارچ ریلی میںمجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاںمحمد اویس کی قیادت میں شرکت کی جبکہ مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سید عطاءاللہ شاہ ثالث نے اس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کو بیرونی استعماری قوتوںکے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے بڑی سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت لایاگیاہے انہوںنے پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی کی طرف سے اسرائیل کی حمایت پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملہ کی قومی اسمبلی کے فلور پر وضاحت پیش کرے۔عاصمہ حدید نے اسلامی تاریخ مسخ کر نے کی کو شش کی ،اسلام کے نام پر کسی کو سیا ست نہیں کرنے دیں گے ،انہوںنے کہا ہے کہ ہم سب مسلمانوں کے لیے یہ بات لمحہ فکریہ ہے کہ تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نے تجویز دیتے ہوئے یہ کہا ہے کہ پاکستان کو چاہیے کہ اسرائیل کو تسلیم کر لے۔یہ قادیانیوں او ر اسرائیل کا مشترکہ ایجنڈا ہے جسے کوئی بھی تسلیم نہیں کرتا،قادیانی ملک پاکستان میں رہتے ہوئے اسرائیل کی ایجنٹی کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی حمایت فلسطینی شہداءکے خون سے غداری ہے۔پی ٹی آئی کے اس اقدام سے بائیس کروڑ مسلمانوں کے دل زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عاصمہ حدید کی طرف سے قبلہ اول کو منسوب کرنے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تجویز کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،موجودہ حکومت کی طرف سے دانستہ کسی غیر ملکی ایجنڈے کو پروان چڑھا یا جارہا ہے۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر عاصمہ حدید کے اس بیان کے بارے میں اپنے سرکاری موقف کا اظہار کرے،انہوںنے کہاکہ گستاخ رسول کو سزانہ دینا اور عاشق رسول کو سزادینا یہ کہاں کا انصاف ہے آج تک تقریباًچالیس گستاخان رسول ہیں جن کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیںہوایہ کیساانصاف ہے انہوںنے کہاکہ تحفظ ناموس رسالت کے لیے پروان شمع رسالت اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کرتے رہیںگے یہ مال روڈ 1953ءمیںبھی ختم نبوت کے شہیدوں کے خون سے لالہ زار ہواتھا اور اب بھی اگر کوئی ایسی حرکت کی گئی تو اس تاریخ کو دوبارہ دہرایا جائےگا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.