تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سید عطاءاللہ شاہ بخاری، ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد کا استعارہ ہیں: مولانا زاہدالراشدی

 پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی نے مرکز احرار ،مسجد عثمانیہ ہاؤسنگ سکیم چیچہ وطنی میں نمازِ جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے اسباب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیشہ غیبی طور پر سامنے آئے ہیں،اس لئے ہمیں صرف اپنے موقف اور مشن پر ثابت قدمی کے ساتھ قائم رہنے اور اس کی خدمت کرتے رہنے کی ضرورت ہے ،اللہ تعالیٰ خلوص اور محنت سے ہر دور میں ثمرات اپنی جانب سے عطافرماتے ہیں ،جس کا اظہار گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران ایک بار پھر قوم کے سامنے ہوگیاہے ۔اور اس سے سب کو سبق حاصل کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ قادیانی مسئلہ دستور وقانون میں طے شدہ ہے ،جس پر عمل درآمد ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہم ریاستی اداروں کو اس ذمہ داری کی طرف توجہ دلاتے رہیں گے ،انہوں نے کہا کہ جمہوریت اوررائے عامہ کا ڈھنڈورا پیٹنے والے عناصر کا رویہ حیرت انگیز ہے کہ اگر کوئی پارلیمنٹ مذہب کے کسی قانون کے خلاف کوئی فیصلہ کرتی ہے ،تو وہ ان کے نزدیک جمہوریت کا تقاضا ہوتا ہے ،اور اگر عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی اسمبلی کسی مذہبی قانون کے حق میں فیصلہ کرتی ہے ،تو اسے انتہاء پسند ی قرار دے کر اس کا مذاق اڑایا جاتا ہے ،اس کامطلب یہ ہے کہ جمہوریت اور عوام کی رائے کا صرف مذہب کے خلاف استعمال ان کے نزدیک درست قرار پاتا ہے ،اور عوام یا جمہوری اداروں کو مذہب کے حق میں فیصلہ کا حق دینے کے لیے یہ حضرات تیار نہیں ہیں ، انہوں نے کہاکہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کو دنیا سے رخصت ہوئے 60 سال کا عرصہ ہو گیا ہے لیکن اللہ کے ہاں مقبولت کا یہ عالم ہے کہ وہ تحفظ ختم نبوت کی جدوجہد کے استعارے کے طور پر برابر یاد آتے ہیں اور پوری دنیا میں آج ان کو یاد کیا جا رہا ہے ، کیونکہ اکابر احرار اور اکابر ختم نبوت کی محنت کی وجہ سے ہی ہمیں کامیابیاں نصیب ہو رہی ہیں دنیا یاد رکھے کہ عطاء اللہ شاہ بخاری کے روحانی فرزند پوری دنیا میں ختم نبوت کا پھریرا لہرا رہے ، انہوں نے کہاکہ دنیا کی کوئی بھی طاقت قادیانیوں کو مسلمانوں کی صفوں میں شامل نہیں کروا سکتی۔بعد ازاں مجلس احرار اسلام کے مرکزی نائب امیر سیدکفیل بخاری اورسیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کے ساتھ مولانا زاہد الراشدی نے تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے اس بابت ضروری مشاورت کی ،سید محمد کفیل بخاری نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف کے داما دکیپٹن (ر) محمد صفدر کے ساتھ ملاقات ومشاورت کی تفصیل سے آگاہ کیا ،اس موقع پر عبداللطیف خالد چیمہ نے بتایا کہ ان کا جمعیت علماء اسلام (س) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی اورعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی سے رابطہ ہوا اور طے پایا کہ 15 ۔ اکتوبر اتوار کو بعد نماز ظہر (2 بجے)لاہور میں آل پارٹیز ختم نبوت کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا، جس میں تمام مکاتب فکر کے نمائندہ حضرات شریک ہوں گے،علاوہ ازیں مولانا زاہدالراشدی اور عبداللطیف خالد چیمہ نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چیچہ وطنی کے سیکرٹری جنرل قاری زاہد اقبال کے انتقال پر ان کے بھائی مفتی ظفر اقبال اور مرحوم کے فرزندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی تحفظ ختم نبوت اور طالبات میں دینی تعلیم کی ترویج و اشاعت جیسی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.