تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی قبول نہیں کی جائے گی: سید عطاءالمنان بخاری

چنیوٹ: مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنما  سید عطاءالمنان شاہ بخاری نے مرکز احرار مدنی مسجد چنیوٹ میں جمعہ کے اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کا حلف نامہ بحال ہونے پر تمام جماعتوں نے آج یوم تشکر منایا ہے ختم نبوت کا حلف نامہ مکمل طور پر تمام تر شرائط کے ساتھ بحال کیا جائے اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی قبول نہیں کی جائے گی حکومت 7B اور 7C کو بھی اسی طرح واپس شامل کرے جیسے باقی حلف نامہ واپس لیا ہے ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس میں کسی قسم کی تبدیلی قبول نہیں کی جائے گی اگر حکومت نے اس میں کوئی تبدیلی کرنے کی کوشش کی تو 1953 اور 1973 کی تحریک ختم نبوت یاد رکھیں ہم کسی بھی خرابی کی صورت میں تحریک چلا دیں گے رسول اللہ صلی الله عليه وسلم کے نصبت ختم نبوت کے تحفظ کا ذمہ خود اللہ نے لیا ہے کوئی اس میں تبدیلی کرنے کی جسارت نہیں کرسکتا وہ اراکین جنہوں نے اس حلف کی تبدیلی کے لیے حمایت کا اعلان کیا انکو اپنے ایمان کا فکر کرنا چاہیے انھوں نے کہا مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام 12 ربیع الاول کو دوروزہ سالانہ 40 ویں ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی اور اس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اس موقع پر مجلس احرار اسلام چنیوٹ کے امیر مولانا محمد طیب صوفی محمد علی احرار سیکرٹری اطلاعات طلحہ شبیر جنرل سیکرٹری غلام مصطفیٰ حاک اور صفدر احرار اور دیگر احرار کارکنان بھی موجود تھے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.