تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات مکمل، تمام مکاتب فکر کے علماء خطاب کریں گے: میاں محمد اویس

لاہور(پ ر)تحریک ختم نبوت 7ستمبر1974ء کو قرارداداقلیت کی شکل میں ہونے والی تاریخی کامیابی کے حوالے سے مجلس احراراسلام پاکستان کے زیر اہتمام قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری کی زیر صدارت مرکزی دفتر احرارنیومسلم ٹاؤن لاہور میں 7ستمبر جمعۃ المبارک کوبعدنماز مغرب ہونے والی ’’کل جماعتی ختم نبوت کانفرنس‘‘کے انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں کانفرنس میں مولانا زاہد الراشدی،مولانا فضل الرحیم ،سیدضیاء اللہ شاہ بخاری ،مولانامحمدامجد خان ،مولانا عبدالرؤف فاروقی،مفتی محمد حسن ،لیاقت بلوچ ،قاری زواربہادر ،عبداللطیف خالد چیمہ،سید محمد کفیل بخاری،مولانامحب النبی، مولانا عطاء اللہ شاہ ثالث ،قاری محمدیوسف احرار،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حافظ میاں محمد نعمان،پاکستان تحریک انصاف کے رہنمامحمودالرشید،پاکستان مسلم لیگ(ق)کے رہنما حافظ عمار یاسر،مولانامحمداسلم ندیم ،مولانافداء الرحمن ،حافظ سعیداحمدنقشبندی،حاجی محمدلطیف اور دیگر شرکت وخطاب کریں گے بتایا گیا ہے کہ کانفرنس بعدنماز مغرب شروع ہوگی اور رات گئے تک جاری رہے گی۔کانفرنس میں مختلف دینی وسیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنما عقیدہ ختم نبوت اور پارلیمنٹ کا فیصلہ ،تحریک ختم نبوت اور تاریخ ختم نبوت جیسے موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے ۔کانفرنس کے چیف آرگنائزر میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کی پرامن جدوجہد تمام مکاتب فکر کی مضبوط ترین قدرمشترک ہے اور مجلس احراراسلام اس قدر مشترک کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی اسلام اور وطن کے خلاف ریشہ دوانیوں کا تذکرہ بھی آئے گا اور یہ کانفرنس ختم نبوت ،تحریک ختم نبوت کے مسیج کو پوری دنیا میں پھیلانے کا ذریعہ بنے گی کانفرنس میں قادیانیوں کواسلام کا فریضہ بھی دہرایا جائے گا اور ایک سابق قادیانی رہنما بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.