تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ختم نبوت کانفرنس چنا ب نگر کانفرنس میں شرکت کے لیےاحرارکی جملہ ماتحت شاخیں عوامی رابطہ مہم چلائیں. سید عطاء المہیمن بخاری

لاہور (پ ر ) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 11-12ربیع الاول 1438ء کو چناب نگر کے قدیم ترین عالمی اسلامی تبلیغی مرکز جامع مسجد احرار (نزد ڈگر ی کالج )میں ہونے والی سالانہ دو روزہ’’ ختم نبوت کانفرنس‘‘ اوراور دعوتی جلوس کے انتظامات کے لیے مرکزی مجلس منتظمہ کا ایک اجلاس جامع مسجداحرارچناب نگر میں احرار کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ،احرار کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے بتایا کہ ناظم اجتماع سید محمد کفیل بخاری کو بنایا گیا ہے ،طعام کمیٹی کے نگران مولانا محمد مغیرہ کو مقرر کیا گیا جبکہ میڈیا کوریج کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کی نگرانی مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ براہِ راست کریں گے ۔ اور وہ کانفرنس کی کاروائی کو بھی چلائیں گے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ مولانامحمدفیصل متین سکیورٹی انچارج ہوں گے ۔ استقبالیہ کمیٹی کے منتظم مولانا محمد اکمل بنائے گے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 11ربیع الاول کو بعد نماز عشاء احرار رہنمامبلغین ختم نبوت اور تحریک طلباء اسلام کے رہنما تقاریر کریں گے ۔ 12ربیع الاول کو مولانا محمد مغیرہ در س قرآن کریم دیں9 بعد نماز فجر گے ۔ 10سے 2 بجے تک مختلف مکاتب فکر کے رہنما خطا با ت کریں گے اور بعد نماز ظہر سرخ پوش احرار رضاکاراور مجاہدین ختم نبوت فقیدالمثال جلوس نکالیں گے اور ایونِ محمود کے سامنے دعوتی جلوس سے مجلس احرار کے رہنماخطاب کریں گے ۔ اجلاس میں حافظ محمد اسماعیل ،قاری محمد قاسم ، مولانا تنویرالحسن ،مولانا محمد طیب ،مولوی کریم اللہ ، محمد اظہر کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی ۔ علاوہ ازیں مجلس احرار اسلا م پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے احرار کی جملہ ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چنا ب نگر کانفرنس کی تیاری شروع کریں اور اپنے اپنے حلقوں میں کانفرنس میں شرکت کے لیے عوامی رابطہ مہم چلائیں اور لوگوں تک یہ پیغام پہنچائیں کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.