تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

حکومت قادیانیت نوازی چھوڑ دے اور راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپوٹ کومنظرعام پرلے آئے: عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ انتخابی اصلاحات کے ضمن میں ختم نبوت والے حلف نامے کے حذف اور پھر بحال ہونے کے حوالے سے راجہ ظفر الحق کمیٹی کو منظر عام پرنہ لانے سے حکمرانوں کی مسلسل بدعہدی اورقادیانیت نوازی توعیاں ہوہی چکی ہے لیکن اس سے راجہ ظفرالحق جیسی شخصیت پربھی حرف آنے لگاہے ۔مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وہ راجہ ظفرالحق جو عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے ڈٹ جایاکرتے تھے نہ جانے اس دفعہ انہیں کیاہواہے ۔عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ تحریک تحفظ ناموس رسالت کی اے پی سی منعقدہ یکم فروری 2017ء اسلام آباد کے مطالبات کہ :حکومتِ پاکستان 295-C کے قانون کے خلاف سرگرمیوں کا نوٹس لے اور اس قانون کے تحفظ کا دو ٹوک اعلان کرے۔قائداعظم یو نیورسٹی اسلام آباد کا شعبۂ فزکس ڈاکٹرعبدالسلام قادیانی کے نام پر رکھنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔چناب نگر میں ریاست در ریاست کا ماحول ختم کیا جائے۔حکومت دستوری اور قانونی رٹ بحال کرنے کے ٹھوس اقدامات کرے اور متوازی عدالتیں ختم کرکے قانونی نظام کی بالادستی بحال کی جائے۔قادیانی چینلز کی نشریات کا نوٹس لیا جائے اور ملک کے دستور اور قانون کے تقاضوں کے منافی نشریات پر پابندی لگائی جائے۔چناب نگر کے سرکاری تعلیمی ادارے قادیانیوں کو ہرگز نہ دئیے جائیں۔ دوالمیال (چکوال)میں قادیانیوں کی فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قادیانی قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ مظلوم اور بے گناہ مسلمانوں کو جلد رہا کیا جائے۔اب بھی سٹینڈ کرتے ہیں۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ آنے والے متوقع انتخابات میں دینی حوالوں سے منفی پالیسیاں،حکومت کی طرف سے آئین کی اسلامی دفعات کے خلاف مہم اور حکومت کی قادیانیت نوازی ن لیگ کے ووٹ بینک کو بری طرح متاثر کرے گی ،اور اس کے لئے ن لیگ کوتیاربھی رہناچاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب ایٹمی تنصیبات کے حوالے سے بڑی اہمیت کاحامل ہے اور وہاں قادیانی سرگرمیاں عروج پر ہیں، 45سال سے مسجد یمامہ قادیانیوں کے جبری قبضے میں رہی جو قانونی وعدالتی جنگ لڑ کے سید اطہر شاہ گولڑوی نے واپس لی ہے، اب وہاں قادیانی عناصر کے دباؤ کی وجہ سے سید اطہر شاہ گولڑوی کو پریشان اور تنگ کیا جارہا ہے، اگر اس صور ت حال کا بروقت نوٹس نہ لیا گیا تو ہولناک کشیدگی جنم لے گی کیونکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ابو بکر خدا بخش قادیانی اور بعض قادیانی نواز افسران مسجد یمامہ کے معاملہ پر اثر انداز ہورہے ہیں۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ 5مئی کو جو ہر آباد میں آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس ہوگی ،جس میں تمام مکاتب فکر کے رہنما شرکت وخطاب کریں گے ،اور مسجد یمامہ کے مسئلہ کے حوالہ سے بھی صورت حال واضح کی جائے گی ۔خالد چیمہ نے مزید کہا کہ عافیہ صدیقی بھی قوم کی بیٹی ہے جو ڈالروں کے عوض پندرہ سال قبل امریکہ کے حوالے کی گئی تھی ۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا پوری دنیا میں ملالہ ہی قوم کی بیٹی ہے ؟اس کے علاوہ قوم کی جن بیٹیوں نے قربانیاں دیں وہ کسی کا لخت جگر نہیں تھیں؟۔ انہوں نے کہاکہ ملالہ یقیناًقوم کی بیٹی ہے لیکن ملالہ کے پردے اور آڑ میں دشمن کا ایجنڈا خوبصورت الفاظ میں آگے بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے،دینی قوتوں اور محب وطن حلقوں کا فرض بنتا ہے کہ صورت حال پر نظر رکھیں اور قوم کو بیدار بھی کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہرحال میں یہ ہدف ہے کہ قادیانی نواز اور وطن دشمن عناصر آئندہ الیکشن میں کامیاب نہ ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.