تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

حضرت علی رضی اللہ عنہ کی زندگی مسلما ن حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے:میاں محمداویس

مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمداویس نے کہاہے کہ امیرالمومنین خلیفہ چہارم حضرت علی رضی اللہ عنہ جرأ ت وبہادری ،شجاعت وبسالت اوررشدوہدایت کاروشن وتاباںآفتاب تھے آپؓ دامادنبی ،فاتح بدروخندق وخیبراورباب مدینۃ العلم والحکمت تھے انہوں نے کہاکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی زندگی مسلما ن حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے آپ جودوسخاکے پیکر،علم فقہ کے ماہر،مشکل سے مشکل فیصلے بھی قرآن وسنت کی روشنی میں حل کرلیتے تھے انہوں نے کہاکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ میدان جنگ میں تلوار کے دھنی اورمسجد میں زاہدشب بیدارتھے ،مفتی ،قاضی اور علم وعرفان کے سمندر تھے ،عزم وحوصلہ میں ضرب المثل ،خطابت وذہانت میں بے مثل ،سخی وفیاض اوردوسروں کادکھ باٹنے والے تھے آپؓ اپنے دورخلافت میں بازاروں میں تشریف لے جایاکرتے تھے وہاں راستہ بھولے ہوئے لوگوں کوراستہ بتاتے تھے اور بوجھ اٹھانے والوں کی مددکیاکرتے تھے ۔آپؓ کو 19رمضان المبارک 40ہجری جمعۃ المبارک کو نماز فجر کے وقت خارجی عبدالرحمن ابن ملجم نے دوساتھیوں سمیت حملہ کرکے شدید زخمی کردیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 21رمضان المبارک کوآپؓ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.