تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

جمعۃ المبارک کو مجلس احرار اسلام کا یوم تاسیس ملک بھر میں منایا جائے گا: مولانا محمد اکمل

ملتان (پ ر) مجلس احرار اسلام ملتان کے زیر اہتمام جامع مسجد باب رحمت نزد الفلاح کالونی میں دوسری سالانہ محفل ختم نبوت منعقد ہوئی جس سے ابن ابوذر حافظ سید محمد معاویہ بخاری، قاری عبد الرحمن ملتانی، حافظ ندیم قریشی اور مولانا محمد اکمل نے خطاب کیا۔ سید محمد معاویہ بخاری نے کہا کہ دین وہی ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لائے ہیں۔ ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے اور دینی حلقوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمان اسی لیے پریشان ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کو چھوڑ کر مغرب کی پیروی شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبلۂ اول مسلمانوں کے لیے آج بھی مقدس ومحترم ہے۔ مسلم ممالک متحد ہوکر اقوام متحدہ سے اپنے مطالبات منوا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ او آی سی میں شامل ممالک اس معاملے میں ترکی کے ہمراہ کھڑے ہوں اور پوری استقامت سے یک جان ہوکر بیت المقدس کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط پالیسی تیار کریں۔ مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل نے کہا کہ مجلس احرار اسلام 88برس سے ختم نبوت کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ 29دسمبر بروز جمعۃ المبارک کو مجلس احرار اسلام کا یوم تاسیس ملک بھر میں منایا جائے گا۔ مرکزی تقریب بعد نماز جمعہ مرکز احرار دارِ بنی ہاشم میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو چاہیے کہ امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرے اور مطالبہ کیا جائے کہ امریکہ القدس کو اسرائیل کا دار الحکومت قرار دینے کا بیان واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کل بھی مسلمانوں کی تھی اور ہمیشہ مسلمانوں کی ہی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.