تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

انسانیت کی کامیابی رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کر نے سے ہیں : میاں محمد اویس

مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنر ل میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ اسلام امن ،محبت اور رواداری کا دین ہے آج امت مسلمہ کے زوال کی وجہ دین اسلام کی تعلیمات کو ترک کرنا اور رسول اللہ ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل نہ کر نا ہے ،انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن انسانوں کو انصا ف اور حقوق دینے سے آئے گا اور اسلام لو گو ں کو ان کے حقوق ادا کر نے اور بلا تفریق انصاف مہیا کر نے کا حکم دیتا ہے ، انسانیت کی کامیابی رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کر نے سے ہی ممکن ہے اور قر آن و سنت کا راستہ چھوڑ کر ہم کامیاب نہیں ہو سکتے ،انہوںنے کہا کہ ناموس رسالتﷺ کا تحفظ ہر کلمہ گو مسلمان پر لازم ہے اور اس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ناموس رسالتﷺ کا تحفظ دراصل تمام انبیاءعلیہم السلام کی عزت وناموس کا تحفظ ہے ۔ ان مقدس شخصیات کی گستاخی جرم ہے ۔ اسی لیے ہمیشہ مسلمان آواز بھی بلند کرتے ہیں اور جدوجہد بھی کرتے ہیں ۔ مگر گستاخانِ رسولﷺ آزادی اظہار کا نعرہ لگا کرنبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کے نہ صرف مرتکب ٹھہرتے ہیں بلکہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرکے تکلیف پہنچاتے ہیں ،ہر مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر اپنے آقاﷺ کی گستاخی اور توہین برداشت نہیں کرسکتا،انہوںنے کہاکہ آسیہ ملعونہ کی رہائی کے پیچھے عالمی استعماری قوتیں کارفرماہیںجوچاہتی ہیںکہ پاکستان میںاس قانون کو ختم کردیاجائے لیکن ہم ان قوتوں کو بتادینا چاہتے ہیں کہ یہ سب کچھ کبھی کسی صورت قابل قبول نہیںہے مسلمانوںکے جذبات سے کھیلنا اب بندہونا چاہئے ۔انہوںنے بتایاکہ 11-12 ربیع الاول کو چناب نگر میں ہونے والی سالانہ ”احرارختم نبوت کانفرنس “کے لیے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں اس کا نفرنس کے اختتام پر قادیانیوںکی دعوت کے لیے ایک عظیم الشان دعوتی جلوس نکالا جاتا ہے یاد رہے کہ یہ کانفرنس مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاءالمہیمن بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوگی جس میں ملک بھر کی سرکردہ دینی وسیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنما شرکت وخطاب کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.