تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

امیرشریعت کانفرنس احرار کارکنوں میں نیا ولولہ پیدا کرے گی: سرفراز معاویہ

لاہور( پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے مبلغ ختم نبوت مولاناسرفراز معاویہ نے9مارچ کو ہونے والی امیرشریعت کانفرنس کی دعوتی مہم اور شعور ختم نبوت کے سلسلہ میں لاہور کے مختلف مدارس ومساجد کا تبلیغی دورہ کیااس دور ان انہوں نے نسبت روڈ نصرت الحق نمبرہ مسجد ،سراج العلوم حنفیہ ،شہداء مسجد کے علماء کرام اور خطباء عظام سے ملاقاتیں کیں،اس موقع پر علماء کرام نے اس امر پر انتہائی مسر ت کااظہار کیاکہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے کردارکو زندہ کرنے کے لئے مجلس احرار اسلام اپناتحریکی ومروثی حق اداکررہی ہے ۔علماء کرام نے یقین دلایا کہ وہ9 مارچ کوہونے والی امیرشریعت کانفرنس کی اپنے اپنے علاقوں میں بھرپور مہم چلائیں گے اور کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کردیں گے ۔مولانامحمد سرفرازمعاویہ نے کہاکہ امیر شریعت کانفرنس ،سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے کردار کو زندہ کرنے کاموجب بنے گی اور مجلس احرار اسلام کے کارکنوں میں نیاولولہ اور جذ بہ پیدا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.