تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

امریکہ،انڈیا ،اسرائیل قادیانیوں کے ذریعے اسلام اور پاکستان کیخلاف ریشہ دوانیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں: قائد احرار سید عطاءالمہیمن بخاری

لاہور(پ ر)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے رہنماؤں سید عطاء المہیمن بخاری،حافظ عاکف سعید ،مولانا زاہد الراشدی،مولانا عبدالرؤف فاروقی،مولانا محمد الیاس چنیوٹی،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،قاری محمدزواربہادر،رانا محمد شفیق خان پسروری،قاری محمد رفیق وجھوی،قاری شبیراحمد عثمانی اور دیگر نے خطابات جمعۃ المبارک اوراپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کا اسرائیل کے دورے کے موقع پر اسرائیلی قادیانی جماعت کے سربراہ شریف عودے سے یہ کہنا کہ’’بھارتی حکومت قادیانی طبقے اور قادیانی جماعت کے ساتھ قریبی رابطے جاری رکھے گی‘‘۔اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ انڈین اور یہودی لابیاں قادیانیوں کو مہرے کے طورپر استعمال کررہی ہیں اورامریکہ،انڈیا ،اسرائیل قادیانیوں کے ذریعے اسلام اور پاکستان کیخلاف ریشہ دوانیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ان رہنماؤں نے کہا کہ یہودی قادیانی گٹھ جوڑ بڑی پرانی بات ہے اس وقت دنیا بھر میں مسلم مفادات کے خلاف یہودی اور قادیانی پیش پیش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں قادیانی مراکز اور دفاتر کوئی راز کی بات نہیں اور پاکستانی قادیانی جماعت اسرائیلی ہدایات پر ہی کام کررہی ہے۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے کنونیر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ تل ابیب میں مودی اوراسرائیلی قادیانی رہنما شریف عودے کی ملاقات کے موقعے کا منظر اور باہمی گفتگو منظر عام پر آنے کے بعد اب کوئی بات چھپی ہوئی نہیں رہ گئی کہ قادیانیوں کو کون پال رہا ہے اور قادیانی اسلام اور پاکستان کے دشمن کیوں ہیں؟۔انہوں نے کہاکہ بن گوریان ایئر پورٹ پرمودی اور اسرائیل میں موجود قادیانی ٹولے کے سربراہ شریف عودے کا تعارف اسرائیلی وصہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے کرایا جس سے قادیانیوں کا انڈیا اور اسرائیل سے گہرے روابط اسلام اور پاکستان دشمنی واضح طور پر ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں قادیانیوں کے مشن اسرائیلی یہودی ہدایات کے مطابق شروع دن سے امت مسلمہ کے خلاف برسرپیکار ہیں اور قادیانی امریکہ ،انڈیا اور اسرائیل کے مہرے بن کر پاکستان کو ختم کرنے کی سازشوں کو آگے بڑھا رہے ہیں ،قادیانیوں کے بارے میں نرم گوشہ رکھنے والے پاکستانی حکمران اورسیکولرازم کی دلدل میں پھنسے ہوئے سیاستدان قادیانی اسرائیل تعلقات کی تاریخ کو غور سے پڑھیں تو ان کے چودہ طبق روشن ہوجائیں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مفادات کے تابع ہوکر کام کرنے والی پاکستانی قادیانی جماعت کو مکمل طورپر خلاف قانون قراردیا جائے اور بیرون ممالک سفارت خانوں کے ذریعے اس ارتدادی زہر کا خاتمہ کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.