تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

امت مسلمہ کوغفلت سےبیدارکرنے کےلیےرجوع الی القرآن کے سوا کوئی راستہ نہیں. سید عطاء المہیمن بخاری

مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مولانا سید عطاء المہیمن بخاری نے مرکزی دفتر احرار نیومسلم ٹاؤن لاہور میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ،اسلام ہی دین ہے اور دین فطرت ہے ،امت مسلمہ کو غفلت سے بیدار کرنے اور اس کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لیے رجوع الی القرآن اور احیاء سنت نبویہ کے سوا کوئی راستہ نہیں ،دینی مدارس قرآن وحدیث کی تعلیم کے مراکز اور اللہ کی نعمت ہیں اللہ اپنے دین کو زندہ رکھے گا دین کی تعلیم قیامت تک جاری رہے گی دینی تعلیم کے مراکز کوختم کرنے کی سازشیں کرنے والے اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔ نائب امیر سید محمدکفیل بخاری نے کہا ہے کہ قرآن کریم ہی بنی نوع انسانی کے لیے رشد وہدایت کے لیے مرکزیت کی حیثیت رکھتاہے ۔صحابہ کرامؓ کی جماعت ہی وہ اولین جماعت ہے جس نے دعوت الیٰ الخیر کا فریضہ منہج نبوت کے مطابق سر انجام دیا اور اسی لیے حق تعالیٰ نے ہمیں حضرات صحابہ کرامؓ کے نقش قدم پر چلنے کا حکم دیا اورانہی کے نقوش پر چل کرمسلمان دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔اسلام میں تفرقہ بازی کی کوئی گنجائش نہیں ۔اللہ کی توحید ،حضورْ ﷺکا منصب ختم نبوت ،قرآن مجید اور اجماع صحابہ ،وحدتِ امت کی لازوال بنیادیں ہیں جب تک امت ان بنیادوں سے وابستہ رہے گی کامیابی کاسفر طے کرتی رہے گی ۔آج مسلمان ،اللہ اور رسول اللہ ﷺ ، کتاب اللہ اور صحابہ کر چھوڑ کر بربادیوں میں مبتلا ہے، حضور ﷺ آخری نبی ہیں اور امت آخری امت ہے، دین کی دعوت، نیک کاموں کے حکم ،برائی سے روکنے اور اللہ پر یقین کا مل سے ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے، مشکلات ختم ہوں گی اور کامیابیاں ملیں گیں ۔ مخلوق کی سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ اسے خیر اوربھلائی کی دعوت دی جائے،اور آخرت پریقین پیداکیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.