تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اقبال کی قومی و ملی ،دینی و سیاسی میدان میں جد و جہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. میاں محمد اویس

شاعر مشرق اورمفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے حوالے سے مجلس احرار اسلا م لاہور کے دفتر میں تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس احرا ر اسلا م پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس ، قاری محمد قاسم ، ڈاکٹر ضیا ء الحق قمر ،چوہدری ثاقب افتخا ر نے کہا ہے کہ اقبال نے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو متحد کرنے کی جد و جہد کی ۔ انہوں نے کہا کہ اقبال نے نثر اور نظم کے ذریعہ مسلمانوں کو بیدا ر کرنے کی سعی کی ۔ انہوں نے کہا کہ اقبال مرحوم نے قادیانیوں کے مذہبی تعاقب کے ساتھ ساتھ ان کے سیاسی تعاقب پر بھی غور کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اقبال نے قادیانیوں کو اسلا م اور وطن دونوں کا غدار قرار دیا تھا اور آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اقبال کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنایا جائے کیونکہ ایسا کرکے اس پاکستان کی حقیقی تکمیل ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اقبال کی قومی و ملی ،دینی و سیاسی میدان میں جد و جہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ تقریب کے اختتام پر مجلس احرار اسلام لاہور کے سیکرٹری قاری محمد قاسم نے علامہ محمد اقبال کے لیے دعا ئے مغفرت کروائی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.