تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

استعماری قوتیں آئین پاکستان کو متنازع بنایا چاہتی ہیں: سید محمد کفیل بخاری

مجلس احرار اسلام کے نائب امیرسید محمد کفیل بخاری نے دار بنی ہاشم ملتا ن میں اجتماع جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام سے زیادہ بنی نوع انسان کے لیے خیر خواہ کوئی نظام نہیں اور یہی وطن عزیز کے قیام کا مقصد بھی ہے۔ نفاذ اسلام ہی پاکستان کی ترقی وخوشحالی، سلامتی واستحکام کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی مخلص قیادت نے ایک متفقہ آئین ودستور دیا جس میں اسلامی نظام کے نفاذ کی گارنٹی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق انتخابات میں مسلمان امید وار کے لیے ختم نبوت کا حلف ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد مسلمانوں کے ایمانوں کی حفاظت اور کفار کو دعوت اسلام دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری سازشوں کے تحت آئے روز مسئلہ ختم نبوت سے متعلق آئین و قانون کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور قادیانیت کو پروموٹ کیا جا رہا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے نارووال میں نوے سے زائد سکول قادیانیوں کے حوالے کیے ہیں اور اسی طرح ایک سکہ بند قادیانی ابوبکر خدا بخش کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن بنا دیا گیا ہے۔ یہی ابوبکر خدا بخش قادیانی پہلے خوشاب میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قادیانیت کی تقویت کا سبب بنا۔ حکومت کے ان اقدامات کا مقصد واضح بھی ہے اور بہت فکر انگیز بھی۔ اس کے علاوہ مجلس احرار اسلام ملتان کے نائب امیر مولانا محمد اکمل، سید صبیح الحسن ہمدانی اور سید عطاء المنان بخاری نے بھی مختلف مقامات پر ختم نبوت اور موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے اجتماعات سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان شاء اللہ 11,12 ربیع الاول کو چناب نگر جامع مسجد احرار میں 40 ویں سالانہ دوروزہ احرار ختم نبوت کانفرنس کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ یہ کانفرنس چناب نگر میں موجود قادیانیوں کے لیے اسلام کو جانچنے اور تحقیق کی طرف آنے کا ذریعہ بنے گی اور قرب وجوار کے مظلوم مسلمانوں کے لیے حوصلہ افزا ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.