تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

احرار اور تحفظ ختم نبوت

شیخ المشائخ حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اللہ علیہ
(سابق امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت )
تحریر ی پیغام : بہ موقع تقریب سنگ بنیاد احرار ختم نبوت دفتر چیچہ وطنی، جمعۃ المبار ک ۲۹دسمبر۱۹۸۹ء


مجلس احراراسلام ایسی جماعت ہے جس نے بیک وقت سیاسی و تعلیمی ، تبلیغی و سماجی ، ملی اور قومی محاذوں پر زبر دست جد وجہد کی ۔
احرار اور عقید ہ ختم نبوت کا تحفظ لازم و ملزوم ہیں ۔ بانی احرار حضرت امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری ؒ اور دیگر اکابر احرارنے خصوصاً فتنہ مرزائیت کے خلاف سب سے پہلے عوامی سطح پر آواز بلند کی اور اس مرتد گروہ کا تعاقب کیا ۔
احرار 1934ء میں قادیان میں فاتحانہ انداز میں داخل ہوئے اور مجلس کے مستقل ’’شعبہ تبلیغ تحفظ ختم نبوت ‘‘کی بنیاد رکھی ۔ مدرسہ و مسجد ختم نبوت قائم کرکے مبلغین احرار کی ایک مستقل جماعت قادیان میں متعین کردی ۔
مجلس احرار اسلام کے اکابر اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے حواد ث زمانہ سے بر پروا ہو کرتحفظ ختم نبوت کی شمع روشن رکھی اور آج بھی اس عظیم مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ تمام مسلمان مجلس احرار اسلام سے تعاون کریں ۔
اللہ تعالیٰ ،مجلس احرار اسلام کے تمام مراکز کو فعاّل اور تمام کارکنوں اور سب دینی اداروں حفاظت فرمائے ۔(آمین)
فقیر خان محمد عفی عنہ (خانقاہ سراجیہ )
۲۹جمادی الاول ۱۴۱۰ھ

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.