تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

یورپی یونین کا توہین رسالت کے حوالے سے فیصلہ قابل تحسین ہے: سید محمد کفیل بخاری

مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ یورپی یونین کی انسانی حقوق کی عدالت نے جناب نبی کریم ﷺ کی توہین کو ممنوع قرار دے کر اس عمل بدکو دنیا کے لیے خطرہ قراردیاہے وہ انتہائی خوش آئندہے، یواین او سمیت عالمی اداروںکے لیے ضروری ہوگیاہے کہ وہ جناب نبی کریم ﷺ کی حرمت و منصب کا لحاظ رکھیں اور بین الاقوامی سطح پر اس کی باقاعدہ قانون سازی کی جائے۔ انہوںنے لاہورسے ملتان جاتے ہوئے عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات ضروری مشاورت کے موقع پر اپنے بیان میںکہاہے کہ حکومت کے لیے ضروری ہے کہ وہ سینیٹ سے 295-Cکے حوالے سے ترمیمی بل بلاتاخیرواپس لے کیونکہ یہ امت مسلمہ کے ایمان کا مسئلہ ہے ۔عبداللطیف خالد چیمہ نے اس موقع پر بتایاکہ 12-11ربیع الاول کو چناب نگر میں”سالانہ احرار ختم نبوت کا نفرنس“ ہوگی اورکانفرنس کے اختتام پر قادیانیوںکو دعوت اسلام دینے کے لیے جلوس نکالا جا ئیگا اور ایوان محمودکے سامنے قادیانیوںکو دعوت اسلام کا فریضہ دہرایا جا ئیگا ۔عبداللطیف خالد چیمہ نے بتایا کہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی مجلس منتظمہ کے عہدیداروںکا ایک اجلاس 4نومبر بعد نمازظہر مرکزی دفترنیومسلم ٹاﺅن لاہور میں ہوگا جس میںسید محمد کفیل بخاری ،عبداللطیف خالدچیمہ ،میاں محمد اویس ، قاری محمدیوسف احرار، ملک محمد یوسف، ڈاکٹرشاہدمحمود کاشمیری، مولانا تنویر الحسن احرار، حافظ ضیاءاللہ ہاشمی، ڈاکٹرضیاءالحق قمر ،قاری محمد قاسم بلوچ اور دیگررہنما شریک ہوںگے ،کانفرنس کے لیے عبداللطیف خالدچیمہ نے مختلف مکاتب فکر کے رہنماﺅںسے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.