تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

یورپی مبصرین کا پاکستانی انتخابات پر تحفظات ملکی مسائل میں مداخلت، الزامات مضحکہ خیز ہیں: عبداللطیف خالد چیمہ

متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینراورمجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے یورپین مبصر مشن کی طرف سے پاکستان کے انتخابی نظام میں قادیانیوں کی عدم شمولیت اورالگ ووٹرلسٹیں شائع ہونے کے حوالے سے جن تحفظات کا اظہار کیاہے وہ مکمل طورپرناصرف خلاف واقعہ ہے بلکہ اس سے اس بات کی بھی عکاسی ہوتی ہے کہ یورپین مبصر مشن پاکستان کے آئین اوردستور سے مکمل طور پرناواقف ہے ۔انہوں نے یورپین مبصر مشن کے تازہ بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ اعتراض اٹھانے والوں کواتنابھی معلوم نہیں کہ پاکستان کے انتخابی سسٹم میں سب کچھ کیوں کیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ یورپین مبصر مشن کومعلوم ہونا چاہیے کہ قادیانی 1974ء کی قانون ساز اسمبلی کی متفقہ قرارداد اقلیت کی روشنی میں غیرمسلم اقلیت کے دائرے میں آتے ہیں یہ کوئی مسلمانوں کا فرقہ نہیں ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بات خاص طورپر ملحوظ رکھنے کے قابل ہے کہ قادیانی جماعت نے اپنے کفر کواسلام کاٹائٹل دے رکھاہے وہ دنیا بھرمیں مسلمانوں کے نام پر مسلمانوں کے حقوق پرشب خون مارتے ہیں اور بیرون ممالک کئی اداروں میں مسلمانوں کے حقوق غصب کررہے ہیں ۔قادیانی پاکستان کے آئین اوردستور کونہیں مانتے بلکہ دنیابھرمیں پاکستانی آئین کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے پاکستان کوبدنام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ربوہ میں ریاست در ریاست کاماحول قائم ہے اورقادیانی گروہ پاکستان کی سا لمیت کے خلاف امریکہ ،انڈیااوراسرائیل کاآلہ کار بناہواہے ایسے میںیورپین مبصرمشن کاتازہ بیان اورپاکستانی انتخابات پرسوال اٹھانا خلاف واقعہ ہی نہیں مضحکہ خیز بھی ہے ۔عبداللطیف خالدچیمہ نے عالمی برادری اور عالمی اداروں سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ قادیانیوں کی قانونی حیثیت کوپاکستانی آئین کے نتاظر میں دیکھیں اورقادیانی اسلام کے نام پردنیاکوجودھوکہ دے رہے ہیں اس کے سدباب کابھی اہتمام کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.