تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

کرتارپور راہداری کوئی مسئلہ نہیں، دونوں ممالک کے درمیان پرامن ماحول وقت کی ضرورت ہے: سید کفیل بخاری

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب صدر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ کرتارپور سرحد کھولنا کوئی ایشو نہیں، ایشو یہ ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کیا نفع حاصل کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان پرامن تعلقات قائم ہونا دونوں ملکوں کے لئے انتہائی ضروری ہیں، بھارت اپنی متشددانہ پالیسی ترک کرے اور ورکنگ باونڈری پر پاکستان کے خلاف جارحانہ کارروائیاں بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مزاکرات کے ذریعے مسلہ کشمیر حل کرے۔ انہوں نے کہاکہ اصل مسلہ قیام امن ہے ۔دونوں ملکوں میں امن قائم ہو اور برابری کی بنیاد پر تعلقات مستحکم ہوں تو کشمیر سمیت دیگر باڈرزکھولنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ قادیانی پہلے واہگہ باڈر سے قادیان جاتے تھے اب کرتار پور سے جائیں گے، سکھ ہمیشہ ست پاکستان آ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت قادیانیوں کو ویزا دیتا ہے لیکن دیگر پاکستانیوں کے لئے ویزا پالیسی مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ دہرا معیار غلط ہے۔ سب پاکستانیوں کے لئے ایک پالیسی ہونی چاہیے۔کرتارپور سرحد سے صرف سکھوں اور قادیانیوں کو ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کو بھی بھارت آنے جانے کی سہولت ملنی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.