تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ملک کو عدم استحکام سے بچانے کے لئے انتخابات کا وقت پر ہونا ضروری ہے: سید محمد کفیل بخاری

لاہور(پ ر)مجلس احرارا سلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت سنٹرل پنجاب اور اَپر پنجاپ کے علاقائی ذمہ داران کا تربیتی کنونشن ہفتہ کے روز 10 بجے صبح مرکزی دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں شروع ہوا ، تربیت گاہ کے شرکاء کی مختلف نشستوں سے مجلس احرارا سلام پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا تنویر الحسن احرار ،سید صبیح الحسن ہمدانی اور ڈاکٹر محمد آصف نے خطاب کیا۔جبکہ اتوار کواختتامی خطاب مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کرتے ہوئے کہاکہ ایک مسلمان کے طور پر ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اعلائے کلمتہ الحق کے لیے نکلیں اور ظالم و جابر قوتوں کا راستہ روکنے کے لیے حضرات انبیاء کرام علیہم السلام خصوصاََ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے اپنے فرائض سے عہدہ براء ہوں اور اس کے لیے ہمارے پاس حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی زندگیوں کا اعلیٰ ترین نمونہ اور پریکٹیکل موجود ہے ،انہوں نے کہاکہ مفکر احرار چودھری افضل حق ، سید عطاء اللہ شاہ بخاری ،مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی ،ماسٹر تاج الدین انصاری ، شیخ حسام الدین ، مولانا گل شیر شہید ، آغا شورش کاشمیری ،مرزا غلام نبی جانباز،سید ابوذر بخاری ،نواب زادہ نصر اللہ خاں، چودھری ثناء اللہ بھٹا،سید عطاء المحسن بخاری اور دیگر اکابر احرار و ختم نبوت کے قافلۂ سخت جاں نے عالمی استبداد کا راستہ روکنے کے لیے اور تحریک ختم نبوت کو آگے بڑھانے کے لیے جو شاندار کردار ادا کیا وہی احرار کا ماضی ہے اور آج پھر اس ماضی کو سامنے رکھ کر ہم اپنی جدوجہد کے اگلے فیز کی تیاری کر سکتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ 9 مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی امیر شریعت کانفرنس دراصل احرار کے ماضی کو زندہ کرنے کی ایک کوشش ہے ، تاکہ دنیا میں عالمی استبداد کی گرفت کا پنجہ کمزور ہو اور آزادئ کشمیر سمیت آزادی کی تمام تحریکیں پروان چڑھیں اور ظالم سامراج کواس طرح شکست ہو جس طرح افغانستان میں وہ شکست سے دوچار ہے،قبل ازیں مجلس احرارا سلام کے مختلف یونٹس کے علاقائی ذمہ داران نے اپنے اپنے علاقے میں کام کی رفتار اور تحریک ختم نبوت کے صورتحال کی رپورٹ پیش کی ۔ مولانا محمد مغیرہ،مولانا محمودالحسن ،حافظ محمد ضیاء اللہ ہاشمی ، محمد خاور بٹ ، رانا قمرالاسلام ، حکیم حافظ محمد قاسم ،قاضی عبدالقدیر،حافظ محمد اسماعیل ، محمد طلحہ شبیر ، محمدمصطفی ہاک،چودھر ی خادم حسین ،عاشق حسین احرار ، عبدالکریم قمر،مرزا عاطف بیگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مجلس احرارا سلام کی بنیادی تنظیمیں اپنے اپنے علاقوں میں جماعت کو منظم کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور ایک مرتبہ پھر سرخ ہلالی پرچم کے زیر سایہ تحریک ختم نبوت کو ملکی و عالمی سطح پر نئے جذبے اورولولے کے ساتھ زندہ و تابندہ کیا جائے گا۔تمام شرکاء نے بیک زبان قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری ، سید محمد کفیل بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ ڈاکٹر محمد عمر فاروق ،میاں محمد اویس سمیت احرار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہاکہ 9 مارچ کو لاہور میں ہونے والی امیر شریعت کانفرنس میں علاقائی کارکن بھی شریک ہوں گے ،نیز تحریک مقدس تحفظ ختم نبوت مارچ 1953 ء کے دس ہزار شہداء کی یاد میں لاہور سمیت ملک بھر میں شہداء ختم نبوت کانفرنسوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ تربیتی کنونشن سے مجلس احرارا سلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،ملک محمد یوسف ،ڈاکٹر شاہد کاشمیری ،میاں محمد اویس ، قاری محمد یوسف احرار اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ، جبکہ اتوار کو بعد نماز مغرب مرکزی دفتر نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں درس قرآن کریم کی ماہانا نشست بھی ہو ئی،اس موقع پر یوم یکجہت�ئ کشمیر بھی منایاگیا، بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کی شاخوں کے ذمہ داران کا تربیتی کنونشن 16-15 فروری کو دار بنی ھاشم ملتان میں ہو گا،علاوہ ازیں قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے احرار کی جملہ ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج پانچ فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار اور کشمیریو ں کے ساتھ یوم یکجہتی منائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.