تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسلم لیگی حکومت سے خیر کی توقع رکھنا احمقوں کی نشانی ہے: مفتی عطاء الرحمان قریشی

کراچی ( پ ر) مجلس احرار اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل مفتی عطاء الرحمان قریشی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہماری اولین مقصد ہے۔1953میں دس ہزار شہدائے ختم نبوت نے جانیں قربان کیں اور یہ سبق پڑھایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 27فروری 1976 کو مجلس احرار کا قافلہ سخت مرزائیوں کے شہر چناب نگر ربوہ میں داخل ہوا اور مسلمانوں کی پہلی جامع مسجد کی بنیاد رکھی گئی۔اس موقع پر قافلہ احرار کے جانبازوں کو سرکاری اداروں نے روکنے کی کوشش کی اور بلآخر گرفتار کرلیا ۔انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اپنے زعماء کی سنت پر عمل پیرا ہیں، اور ہر محاز پر منکرین ختم نبوت کا تعاقب کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری، چودھری افضل حق، مولانا مظہر علی اظہر ، شیخ حسام الدین ، ماسٹر تاج الدین انصاری اور دیگر حریت پسند رہنماوں نے جس کارواں کی بنیاد رکھی تھی، وہ رواں دواں رہے گا۔مفتی عطاء الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگی حکومت سے خیر کی توقع رکھنا احمقوں کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1953 میں لیگ کے حاجی نمازی حکمرانوں نے ختم نبوت کے تحفظ کا نعرہ لگانے والوں کو شہید کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم ان شہداء کے وارث ہیں اور جب تک زندہ ہیں احرار کے چراغ کو روشن رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.