تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قائدآباد میں سرکاری انتظامیہ کی قادیانیت نوازی، مسلمانوں پر مقدمہ اشتعال انگیز، کشیدگی کی ذمہ داری سرکاری انتظامیہ پر ہوگی: ڈاکٹر عمر فاروق

مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عمرفاروق احرار نے انتباہ کیاہے کہ سرکاری مشینری ضلع خوشاب میں قائد آباد کے 2ٹی ڈی اے کی مسجد یمامہ کے مسئلہ پراپنی غیرجانبداری کویقینی بنائے ورنہ کشیدگی جنم لے گی اوراس کی تمام ترذمہ داری سرکاری انتظامیہ اورقادیانیوں پرعائد ہوگی ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک ذہنی معذور،بدحواس شخص کی طرف سے قادیانی دکانوں کوتالے لگانے کے اقدام کی وجہ سے تحریک ختم نبوت کے دیرینہ اوربزرگ کارکن سید اطہرحسین گولڑوی اورمسجد یمامہ کی انتظامیہ کے عہدیداروں کے خلاف مقدمے کا اندراج انتہائی اشتعال انگیز بلکہ شرانگیز ہے اگر اس کاروائی کونہ روکا گیا اورمسجد یمامہ کی انتظامیہ کے خلاف یک طرفہ کاروائی واپس نہ لی گئی تو تحریک ختم نبوت کے مشترکہ پلیٹ فارم سے قائد آباد ،جوہرآباد اور خوشاب میں احتجاجی مہم کاآغازکیاجائے گا ۔ڈاکٹرعمرفاروق احرار نے الزام عائد کیاکہ سرکاری عہدیداروں پرموجود قادیانی افسران حالات کوخراب کرنے میں اہم کردار اداکررہے ہیں اورایک ایسی غیرمسلم اقلیت جواپنے آپ کوغیرمسلم تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں اس کوپرموٹ کیاجارہاہے جوکوئی اچھاشگون نہیں ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.