تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عمران خان کی تبدیلی نے عوام کا بھرکس نکال دیاہے : میاں محمد اویس

مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاںمحمداویس نے کہاہے کہ عمران خان کی تبدیلی نے عوام کا بھرکس نکال کررکھ دیاہے ،مہنگائی اوربے روزگاری نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیںانہوںنے کہاکہ لوگوںنے عمران خان کوووٹ خوشحالی اورملک کی ترقی کے لیے دیئے تھے لیکن یہاںسب کچھ الٹ ہوگیاہے ۔آئی ایم ایف سے نجات دلانے والاعمران آج پھرآئی ایم ایف سے قرضہ لینے پرمجبورہوگیاہے انہوںنے کہاکہ ماضی میںبھی حکومتیںوقتی ریلیف کے لیے عوام کاسوداکرتی رہی ہیںوزیراعظم عمران خان بھی اسی غلطی کودہرانے جارہے ہیں نتیجہ اب بھی ماضی کی طرح عوام کے حق میںنہیںہوگا انہوںنے کہاکہ سود ،کرپشن اورغلط کاریوںکاخاتمہ کرکے خودانحصاری اختیارکی جائے توملک کو ہرقسم کی دلدل سے نکالاجاسکتاہے ،حکومت عدلیہ ،نیب اورریاستی اداروںکی مالک نہ بنے بلکہ ان اداروںکواپنے اپنے دائروںمیںآزادانہ طورپرکام کرنے دیاجائے ۔انہوںنے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیںان سے چھیڑچھاڑنہ کی جائے ان کوچھیڑنے سے حکومت کے لیے کوئی مشکل کھڑی ہوسکتی ہے ان کوان کے دائرے میںہی رہنے دیاجائے انہوںنے کہاکہ حکومتیںعالمی استعماری قوتوںکے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مذہبی جذبات سے کھلواڑکی کوشش کرتی ہیںجوکہ ملک وملت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.