تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی آئینی جدوجہد جاری رہے گی: مولانا محمد اکمل

ملتان (پ ر) مجلس احرارِ اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل نے کہا کہ حق جیت گیا اور باطل بھاگ گیا،ختمِ نبوّت حلف نامے کی بحالی خوش آئند اقدام ، پوری قوم کو مبارک باد۔ حکومت کی طرف سے غلطی کا اعتراف درست، لیکن پسِ پردہ منحوس سازشی کرداروں کو بے نقاب کر کے سزا دی جائے۔ احرار رہنماؤں مولانا سید عطاء المنان بخاری، مولانا فیصل متین سرگانہ، عدنان ملک، عثمان یوسف اور محمد فرحان الحق حقانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عقیدۂ ختمِ نبوّت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس عقیدے پر اپنا تن، من دھن قربان کرنے سے بھی دریغ نہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کی پر امن آئینی جدوجہد کرتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *