تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سیدہ عائشہ ازواج مطہرات میں ایک ممتازحیثیت رکھتی تھیں: میاں محمداویس

لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمداویس ،قاری محمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم اور ڈاکٹر ضیاء الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ا م المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ وہ خوش قسمت ترین خاتون ہیں جن کو حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ اورام المومنین ہونے کا شرف حاصل ہے ،وہ ازواج مطہرات میں ایک ممتازحیثیت رکھتی تھیں انہوں نے کہا کہ امی عائشہ صدیقہؓ کی پاکدامنی کی گواہی خود خدا نے دی تھی ،انہوں نے کہا آپؓ سے حضور ؐ کی دوہزاردوسودس احادیث مروی ہیں ،صحابہ کو جب بھی کوئی حدیث پوچھنی ہوتی وہ آپؓ سے پوچھتے تھے ،آپؓ بہت سخی خاتون تھیں اپنے گھر میں قافے رہتے تھے لیکن سائل کو کبھی خالی ہاتھ نہیں بھیجا کرتی تھیں ۔احرارکے رہنماؤں نے کہا کہ آج کے دور کی عورتوں کو آپؓ کی سیرت کو پڑھنا چاہئے آپؓ کی زندگی مسلمان عورتوں کی رہنمائی کے لئے کافی ہے انہوں نے کہا کہ حضرت عائشہؓ تمام لوگوں میں سب سے زیادہ عالم تھیں ،احادیث کے علاوہ آپؓ طب،تاریخ اور ادب کے علم میں بھی کافی مہارت رکھتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ یہ شرف ام المومنین امی عائشہ صدیقہؓ کو حاصل ہے کہ قرآن کا بہت بڑا حصہ آپؓ کے حجرے میں نازل ہو ااورآپؓ نے اپنی کھلی آنکھوں سے حضرت جبرائیل ؑ کو دیکھا تھا آپؓ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب ترین بیوی تھیں آپؓ نے 58ھ میں 67سال کی عمر میں17رمضان المبارک کی رات رحمت دوعالم ؐ کی حرم اور تمام مسلمانوں کی ماں حضرت عائشہ صدیقہؓ اپنے فرزندوں پر بے شمار احسانات کی بارش فرما کر ہمیشہ کے لئے رخصت ہوگئیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.