تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سامراجی طاقتیں پاکستان میں منکرین ختم نبوت کی پشت پناہی کررہی ہیں: میاں محمد اویس

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنر ل میاں محمد اویس نے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ ایک عظیم مشن ہے جس پر کام کر نے والوں کیلئے جنت کی بشار ت ہے انہوں نے کہا کہ فتنہ قادیانیت نے بھیانک کردار ادا کرتے ہو ئے انگریز سامراج کے اشارے پر نبی رحمت سید الاولین و الآخرین حضرت محمد مصطفیﷺ کے مقابلہ پر مسیلمہ پنجاب مرزا غلام قادیانی کو کھڑا کیا اس طرح انہوں نے منصب نبوت و رسالتﷺ پر ڈاکہ ڈال کر اور جھوٹے مذہب کی بنیاد رکھ کر نیا فتنہ کھڑا کیا جس کے خلاف تمام مسلمان کام کر رہے ہیں اس فتنہ کو یہود ہنود اور حکومتی صفوں میں چھپے ہو ئے قادیانی اور کچھ مفاد پرست طبقہ سپورٹ کر رہاہے اگر وہ آج ان کی سرپرستی چھوڑ دیں تو یہ انگریز سامراج کا لگا یا ہو ا پو دا زمین بوس ہو سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیئے جانے والاپارلیمنٹ کا تاریخ ساز فیصلہ اور پھر اس کی توثیق اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلہ جات سے امت مسلمہ کو فخر ہے انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام اور مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ا س عظیم و مقدس مشن تحفظ ختم نبوت کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر مشترکہ جدو جہد کا آغاز کریں جو کہ وقت کا اہم تقاضا ہے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں بڑھتی ہو ئی دہشت گردی لا قانونیت کا خاتمہ کیا جائے ،اور بلا تفریق دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی جائے ،چناب نگر میں حکو مت کی جا نب سے رٹ قا ئم کی جائے اور چناب نگرکے تمام رہائشیوں کومالکانہ حقوق دیئے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.