تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

حکمران عقیدہ ختم نبوت اور قانون ناموس رسالت میں ردو بدل کی پالیسی ختم کریں: مولانا محمداکمل

حکمران عقیدہ ختم نبوت اور قانون ناموس رسالت میں ردو بدل کی پالیسی ختم کریں۔ امت مسلمہ کسی صورت اس کو قبول کرنے کو تیار نہیں ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل نے دوروزہ اکتالیسویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کے حوالے سے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عالمی قوتوں، سیکولر انتہاپسندوں اور انسانی حقوق کی نام نہاد این جی اوز کے دباو¿ میں آکر گستاخ رسول آسیہ مسیح کو ملک سے باہر بھیجنے کی کوشش کررہی ہے۔ حکومتی اراکین کو سابقہ ہم منصبوں کے انجام کو سامنے رکھنا چاہےے۔ احرار رہنماو¿ں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت سے محبت ہر کلمہ گو مسلمان کے ایمان کی اساس ہے اگر ان حساس ایشوز کو چھیڑا گیا تو ملک میں بد امنی اور انارکی پھیلنے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12,11 ربیع الاول کو ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے لےے ابھی سے کام شروع کردینا چاہےے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان احرار کی ذمہ داری ہے کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو عقیدہ ختم نبوت سے آگاہ کریں۔
اجلاس سے سید عطاءالمنان بخاری، فرحان حقانی، عبد الناصر صدیقی، شاکرخان، سعید احمد انصاری، عدنان ملک، مولانا عبد القیوم، محمد مغیرہ، محمد مہربان اور دیگر نے شرکت وخطاب کیا۔
اجلاس کے آخر میں مجلس احرار کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کے چچا سید غلام مصطفی شاہ رحمہ اللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا اور دعائے مغفرت کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.