تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

امریکی و سامراجی ایجنڈے کو مستقل بنیاد وں پر مسترد کیا جائے: عبداللطیف خالد چیمہ

ختم نبوت کے حلف نامے کی بحالی قوم کے اتحاد کا نتیجہ ہے لیکن اس کو ختم کرنے کی سازش کے پیچھے منظم منصوبہ بندی ہے حکومت ان منصوبہ ساز سازشیوں کو فوری بے نقاب کرکے سزا دے ۔علاوہ ازیں ختم نبوت کے حلف نامے کے مسئلے پر (ن) لیگ کے صدر نوازشریف کے حکم پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائے جانے پر متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر اور مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت اور ن لیگ نے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ نواز شریف کی اپنی اجازت کے بغیر ختم نبوت والا حلف نامہ نکالا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ واقعی ہی ایسا ہے کہ غلطی سے ہو اتو وزیر خارجہ خواجہ آصف واشنگٹن میں امریکہ کے قادیانی نائب صدر ظہیر باجوہ سے ملاقات کیوں کررہے ہیں اور کس لئے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ طے شدہ ایجنڈے کے مطابق ہوا جس کو اللہ کے فضل وکرم سے قوم کے اتحاد نے ناکام ونامراد بنا دیا ۔انہوں نے کہا کہ قوم جب بھی اکٹھی ہوئی تحفظ ناموس رسالت ا ور تحفظ ختم نبوت پر اکٹھی ہوئی یہ ایشو قوم کے اتحاد کی غمازی کرتا ہے اسی لئے دشمن اور اس کے ایجنٹ اسی پر وار کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی خود مختاری کے لئے ضروری ہے کہ امریکی اور سامراجی ایجنڈے کو مستقل بنیاد وں پر مسترد کردیا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے سنٹر فار فزکس کو قادیانی ڈاکٹر اعبدالسلام کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ فی الفور واپس لے اور چناب نگر کے سرکاری تعلیمی ادارے قادیانیوں کو ہرگز نہ دیئے جائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *